پاک امریکہ دوطرفہ معاشی تعلقات کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت، تجارتی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
personشہر اقتدار
ستمبر 24, 2025
0
share
نیویارک (نمائندہ خصوصی) — پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ یو ایس اے بروکلین چیمبر آف کامرس، نیویارک اور گلوبل ٹریڈ ایکسپو سینٹر پاکستان کے درمیان تجارتی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدہ دوسری پاکستان امریکہ ایس ایم ایز ٹریڈ اینڈ بزنس ڈیلیگیشن کے دوران ستمبر 2025 میں طے پایا، جس کی قیادت گلوبل ٹریڈ ایکسپو سینٹر پاکستان کے چیئرمین و سی ای او جناب مظہر حسین تھاتھل نے کی۔ امریکی جانب سے بروکلین چیمبر آف کامرس کے صدر جناب رینڈی پیئرز نے نیویارک میں ایک خصوصی تقریب کے دوران اس MoU پر دستخط کیے۔ اس شراکت داری کا مقصد کاروباری روابط کو وسعت دینا، تجارتی مواقع کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تجارتی وفود، نمائشوں اور B2B سیشنز کا انعقاد ہے۔
تعاون کے نئے دروازے کھلیں گے: رینڈی پیئرز
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب رینڈی پیئرز نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت بروکلین کی امریکی کمپنیوں کو پاکستانی منڈی میں قدم جمانے اور اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔پاکستانی وفد کی بھرپور نمائندگیتقریب میں شریک پاکستانی کاروباری وفد نے مختلف شعبوں کی نمائندگی کی، جن میں:
ٹیکسٹائل سرجیکل آلات ہیلتھ کیئر سولر ٹیکنالوجی الیکٹرک وہیکل (EV) موبائل چارجنگ سلوشنز آئی ٹی سروسز
شامل تھے۔
MoU کے بعد ہونے والی پہلی B2B ملاقات میں گلوبل ٹریڈ ایکسپو سینٹر پاکستان کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ ریلیشنز جناب لیاقت علی تھاتھل نے امریکی کمپنیوں، خاص طور پر آئرش اور امریکن ہیلتھ کیئر اداروں کے ساتھ تعاون پر تجاویز پیش کیں، تاکہ ہیلتھ کیئر اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں برآمدات کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
مظہر حسین تھاتھلاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین مظہر حسین تھاتھل نے کہ:"یہ MoU پاکستان کی ایس ایم ایز کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جو بین الاقوامی تجارت اور تعاون کے لیے نئے دروازے کھولے گا۔ یہ شراکت داری نہ صرف دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مستحکم کرے گی بلکہ پاکستانی کاروباری اداروں کو امریکی منڈی میں اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع بھی دے گی۔"
گلوبل ٹریڈ ایکسپو سینٹر پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اس معاہدے کے تحت:تجارتی تقریبات ,بین الاقوامی نمائشیں ,کاروباری میچ میکنگ سیشنزکا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان طویل المدتی اور مستحکم روابط قائم کیے جا سکیں۔