google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 روزنامہ شہر اقتدار

کوئی عنوان نہیں

0

 نیویارک (ملک راشد نزیر) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں فلسطین کے حق میں ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے نمائندوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور عام شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرے میں پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سید ذیشان نقوی نے کی، جنہوں نے اسرائیل کے خلاف شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔سید ذیشان نقوی نے مظاہرین سے خطاب



 کرتے ہوئے کہا کہ "غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی انسانیت کے خلاف کھلا جرم ہے، اور نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیا جانا چاہیے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "اقوام متحدہ اور اقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کے دہشت گردانہ اقدامات کی روک تھام کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کریں۔"انہوں نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسرائیلی درندگی کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے اور مظلوم فلسطینی عوام کا


 مقدمہ عالمی فورمز پر شدت سے پیش کریں گے۔فوکل پرسن نے مزید کہا کہ "مسلم دنیا کے سربراہان نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کریں تاکہ مزید معصوم جانیں ضائع نہ ہوں۔"مظاہرے کے دوران شرکاء نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ انسانی حقوق کے کارکنوں نے عالمی برادری کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ اگر اب بھی خاموشی اختیار کی گئی تو تاریخ ان کے اس جرمِ خاموشی کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انگلش

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !