اسلام آباد پولٹری ایسوسی ایشن کی تقریبِ حلف برداری، نومنتخب قیادت کا تاجروں کے مسائل حل کرنے کا عزم
personشہر اقتدار
ستمبر 25, 2025
0
share
اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے آج ایک پروقار تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں نو منتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ صدر کے منصب پر محمد افتخار عباسی، جنرل سیکرٹری کے طور پر رضوان عباسی، چیئرمین کی حیثیت سے خرم شہزاد، نائب صدر کے طور پر حبیب کیانی جبکہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے طور پر فیضا دُعا عباسی نے ذمہ داریاں سنبھالیں۔تقریب میں خصوصی طور پر صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چودھری، صدر راولپنڈی پولٹری منڈی ملک غضنفر اور ان کی ٹیم، صدر D-12 مرکز ضرغام شاہ، ظاہر عباسی، آغا شیراز ملک، چیئرمین منظور قصوری، سید معظم شاہ اور E-11 کی پوری ٹیم نے شرکت کی۔انتہائی کم وقت میں اسلام آباد بھر سے پولٹری کے نمائندگان کی بڑی تعداد
میں شرکت نے اس تقریب کو تاریخی بنا دیا۔ اس موقع پر نومنتخب صدر محمد افتخار عباسی نے اپنے خطاب میں کہا:یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ساتھیوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ میں یہ عہد کرتا ہوں کہ پوری ٹیم کے ساتھ مل کر تاجروں کے مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ اور شعبہ پولٹری کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام آباد پولٹری ایسوسی ایشن تاجر برادری کی آواز ہے اور ان شاء اللہ ہم اس اعتماد پر پورا اتریں گے۔"صدر افتخار عباسی نے مزید کہا کہ:اسلام آباد کے اندر جو ریٹ کا مسئلہ ہے، اس کو بھی ڈپٹی کمشنر صاحب کے ساتھ مل کر پہلی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بھی جتنے
مسائل اسلام آباد پولٹری کے تاجروں کو درپیش ہیں، ان کے حل کے لیے ہماری ٹیم ہمہ وقت کوشاں رہے گی۔اس موقع پر صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چودھری نے صدر افتخار عباسی کو یقین دہانی کروائی کہ وہ تاجر برادری کے تمام مسائل کے حل کے لیے ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ اسی طرح صدر راولپنڈی پولٹری منڈی ملک غضنفر نے بھی اپنی برادری کی جانب سے بھرپور حمایت اور تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ:پنجاب اور راولپنڈی کے تاجر صدر افتخار عباسی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر معاملے میں ان کا ساتھ دیں گے۔"
مہمانانِ خصوصی نے اپنے خطابات میں کہا کہ اسلام آباد پولٹری ایسوسی ایشن کی نئی قیادت ایک مثبت تبدیلی کی علامت ہے اور امید ہے کہ یہ ٹیم تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کامیاب ہوگی