google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد خان وزیر اعظم کے ٹیکنیکل گروپ کے رکن مقرر، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد خان وزیر اعظم کے ٹیکنیکل گروپ کے رکن مقرر، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

0

 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — ہیلتھ سروسز اکیڈمی (HSA) اسلام آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد خان کو وزیر اعظم پاکستان کے ٹیکنیکل گروپ کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی اس اہم تقرری پر سیاسی، سماجی اور علمی حلقوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسے ایک خوش آئند اور مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔



ڈاکٹر شہزاد خان صحت کے شعبے میں ایک معروف ماہر، محقق اور منتظم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی صحت عامہ، تعلیم اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی اس تعیناتی کو صحت اور نوجوان پالیسیوں کے میدان میں بہتر پالیسی سازی اور اصلاحات کے لیے ایک مثبت قدم تصور کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر ایڈوائزر اوورسیز یوتھ ونگ شہریار میمن، ارشد گل، عابد شاہ، بشیر ترین، اور ڈاکٹر حزب اللہ خان سمیت دیگر ممتاز شخصیات نے ڈاکٹر شہزاد خان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ:

"ڈاکٹر شہزاد نہ صرف ایک قابل اور دیانت دار منتظم ہیں بلکہ وہ نوجوانوں کے مسائل اور ان کے حل سے بھی بخوبی واقف ہیں۔ ان کی شمولیت سے ٹیکنیکل گروپ کو مؤثر، فعال اور نوجوان دوست پالیسیوں کی جانب لے جایا جا سکے گا۔"ایڈوائزر یوتھ ونگ اوورسیز شہریار میمن نے کہا کہ:"ڈاکٹر شہزاد خان کی تقرری سے تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے روزگار سے متعلق پالیسیوں میں بہتری آئے گی اور نوجوانوں کی آواز حکومت کے ایوانوں تک پہنچے گی۔"

ارشد گل کا کہنا تھا کہ:"ملک کو اس وقت ایسے باصلاحیت اور پُرجوش افراد کی ضرورت ہے جو جدید تقاضوں کو سمجھتے ہوں۔ ڈاکٹر شہزاد خان کی موجودگی ٹیکنیکل گروپ کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوگی۔"تمام معزز شخصیات نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر شہزاد خان اپنی علمی و انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف ٹیکنیکل گروپ کو ایک مضبوط اور نتیجہ خیز پلیٹ فارم میں ڈھالیں گے بلکہ نوجوان نسل کی رہنمائی اور فلاح کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !