ڈیجیٹل میڈیا الائنس پاکستان کی جانب سےاپنے ممبران حسیب اور اے آر رحمان خیال عباسی کی وطن واپسی پر اعزازی عشائیہ
personشہر اقتدار
ستمبر 19, 2025
0
share
ڈیجیٹل میڈیا رائے عامہ کی تشکیل کا مؤثر ذریعہ بن چکا ہے، شہیر سیالوی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): ڈیجیٹل میڈیا الائنس پاکستان کی جانب سے اپنے دو اہم ممبران کی یو اے ای سے وطن واپسی پر ایک شاندار اعزازی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں چیئرمین نظریاتی پارٹی جناب شہیر حیدر سیالوی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈیجیٹل میڈیا الائنس کے عہدیداران، ممبران اور نوجوان کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
عشائیے کا اہتمام تنظیم کے دو فعال ارکان، اے آر رحمان خیال عباسی اور حسیب کی وطن واپسی کی خوشی میں کیا گیا، جو گزشتہ دو برسوں سے بالترتیب قطر اور دبئی میں مقیم تھے۔ ان کی واپسی پر ساتھیوں نے گرمجوشی سے استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں یہ تقریب منعقد کی۔تقریب کی صدارت ڈیجیٹل میڈیا الائنس پاکستان کے چیئرمین علی نقی گردیزی نے کی، جبکہ صدر جواد ظہیر عباسی، جنرل سیکریٹری ملک راشد ندیر سمیت دیگر سرکردہ اراکین جن میں ارمان، حزیفہ، بلال عباسی، شاھد حق نواز، عبداللہ، انس، مرتضیٰ شاہ، فیصل تارڑ، امجد خان و دیگر شامل تھے، بھرپور طور پر شریک ہوئے۔
مہمانِ خصوصی شہیر حیدر سیالوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ:"ڈیجیٹل میڈیا موجودہ دور میں رائے عامہ کی تشکیل اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا سب سے مؤثر ذریعہ بن چکا ہے۔ نوجوانوں کی اس شعبے میں دلچسپی اور سرگرمیاں ملک کے بہتر مستقبل کی نوید ہیں۔"انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا الائنس پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے نوجوانوں کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور تنظیم کے عزم و اتحاد کو سراہا۔
تقریب کے اختتام پر وطن واپس آنے والے دونوں ارکان اے آر رحمان خیال عباسی اور حسیب نے تمام ممبران اور عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی تنظیم کے پلیٹ فارم سے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔یہ عشائیہ نہ صرف ایک یادگار موقع ثابت ہوا بلکہ اس نے تنظیم کے اراکین کے درمیان بھائی چارے، اتحاد اور یکجہتی کو مزید مضبوط کیا۔