google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسلام آباد (ملک راشد نزیر) – بلیو ایریا کے تاجر الیکشن میں چاند تارا یونائیٹڈ ٹریڈرز گروپ کی تاریخی فتح، تمام اہم نشستوں پر کامیابی

اسلام آباد (ملک راشد نزیر) – بلیو ایریا کے تاجر الیکشن میں چاند تارا یونائیٹڈ ٹریڈرز گروپ کی تاریخی فتح، تمام اہم نشستوں پر کامیابی

0

 9 ستمبر 2025 کو اسلام آباد کے معروف تجارتی مرکز بلیو ایریا میں ہونے والے تاجروں کے انتخابات میں چاند تارا یونائیٹڈ ٹریڈرز گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تمام کلیدی نشستوں پر کامیابی اپنے نام کر لی۔قریباً نو سال کے طویل وقفے کے بعد منعقد ہونے والے ان انتخابات میں تاجروں نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی اور اپنے ووٹ کے ذریعے واضح پیغام دیا کہ وہ منتخب اور جوابدہ قیادت کو ہی اپنا نمائندہ تسلیم کرتے ہیں۔



نومنتخب قیادت کے نام
کامیاب ہونے والے گروپ کے اہم رہنماؤں میں شامل ہیں:
گروپ لیڈر: راجہ حامد جالب
چیئرمین: حاجی محمد نعیم
وائس چیئرمین: محمد علی
صدر: محمد یوسف راجپوت
نائب صدور: فیاض حسین انجم، طارق قریشی
جنرل سیکریٹری: سید عمران بخاری
جوائنٹ سیکریٹری: سلمان خان
دیگر اہم عہدیداران بھی گروپ کی ٹیم کا حصہ بنے۔




منشور پر عملدرآمد اور مسائل کا حل ترجیح

کامیابی کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا:"یہ جیت دراصل تاجر برادری کی جیت ہے۔ ہم اس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔"رہنماؤں نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنے منشور کو صرف انتخابی وعدہ نہیں بلکہ ایک عملی منصوبہ سمجھتے ہیں جس پر دن رات کام کر کے عملدرآمد کیا جائے گا۔



انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلیو ایریا کے تاجروں کو گزشتہ 9 برسوں میں جس بے توجہی کا سامنا کرنا پڑا، اس کا ازال اب ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔"ہم سب کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ہماری جیت صرف گروپ کی نہیں، بلکہ پوری تاجر برادری کی کامیابی ہے۔"



چاند تارا یونائیٹڈ ٹریڈرز گروپ نے شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر الیکشن کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔رہنماؤں کا کہنا تھا"اگرچہ ہم کامیاب ہو چکے ہیں، مگر ہم ہر اُس گروپ سے تعاون کے لیے تیار ہیں جو تاجر برادری کی بہتری کے لیے مخلصانہ طور پر کام کرنا چاہے۔ ہمارا مقصد سیاسی تقسیم نہیں، بلکہ تاجر برادری کا اجتماعی فائدہ ہے۔"

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !