google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسلام آباد ہاسٹلز کی بندش کے خلاف طلباء و طالبات کا احتجاج، مذاکرات کامیاب

اسلام آباد ہاسٹلز کی بندش کے خلاف طلباء و طالبات کا احتجاج، مذاکرات کامیاب

0

اسلام آباد (ملک راشد نزیر)  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی ڈی اے کی جانب سے رہائشی علاقوں میں قائم نجی ہاسٹلز کی بندش کے خلاف طلباء و طالبات نے نیشنل پریس کلب کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کی کال اسٹوڈنٹس کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی تھی جس میں اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلباء و طالبات شریک ہوئے۔مظاہرے کی قیادت یوتھ لیڈر سوسائٹی کے صدر دانیال عبداللہ، تابش حامد، شاہد شاہ اور دیگر طلباء رہنماؤں نے کی۔

 مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہاسٹلز کی سہولت غیر مقامی طلباء و طالبات کا بنیادی حق ہے، اور اسے سلب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔طلباء کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں موجود سرکاری و نجی جامعات میں اس وقت 6 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں، جن میں سے تقریباً 5 لاکھ کا تعلق دیگر شہروں سے ہے۔ چونکہ تعلیمی اداروں کے اپنے ہاسٹلز کی گنجائش انتہائی محدود ہے، اس لیے طلباء کی ایک بڑی تعداد نجی ہاسٹلز پر انحصار کرتی ہے۔انہوں نے الزام عائد

کیا کہ سی ڈی اے گزشتہ ایک ماہ سے نجی ہاسٹلز کے خلاف بلا جواز کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے دوران درجنوں ہاسٹلز سیل کیے جا چکے ہیں اور متعدد طلباء و طالبات کو رات کے اندھیرے میں زبردستی بےدخل کر دیا گیا۔ یہ اقدامات نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی بھی صریحاً نافرمانی ہیں، جن میں طلباء کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔طلباء رہنماؤں نے سوال اٹھایا کہ اگر دکانیں، اسکولز اور دیگر کمرشل سرگرمیاں رہائشی

 علاقوں میں جاری رہ سکتی ہیں تو صرف ہاسٹلز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 300 سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز موجود ہیں، لیکن سی ڈی اے ان کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے صرف تعلیم کے حصول کے لیے آئے طلباء کو نشانہ بنا رہا ہے۔احتجاج کے اختتام پر اسٹوڈنٹس کوآرڈینیشن کمیٹی نے اعلان کیا کہ سی ڈی اے حکام اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں، جس میں اس مسئلے کے پائیدار حل پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔ جلد ہی اس حوالے سے باضابطہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اسی یقین دہانی کے بعد طلباء نے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !