پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، سلمیٰ برکات
personشہر اقتدار
دسمبر 01, 2025
0
share
مسلح افواج کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں،رہنماء پی پی پی
اسلام آباد (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر سلمیٰ برکات نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لگائے ہوئے پودے کی ملک و قوم کیلئے قربانیاں خدمات اورثمرات دنیا دیکھ رہی ہے۔ قائد عوام و بی بی شہید سمیت پارٹی کی قیادت نے ہرموقع پر ملک کیلئے قربانیاں دیں ہیں،عوام اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے،سلمیٰ برکات نے ان خیالات کا اظہار
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ معرکہ حق کی کامیابی کے بعد سے پاکستان کو دنیا بھر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے جبکہ بھارت منہ چھپاتا پھر رہا ہے،فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں تھوڑے سے عرصے میںپاکستانی افواج نے بے پناہ کامیابیاں سمیٹی ہیں اور یہ سلسلہ بڑی تیزی سے جاری ہے،ملک میں امن کیلئے پاکستان کی بہادرمسلح افواج کی قربانیاں لازوال ہیں جن کی ہر محب وطن شہری قدر کرتا ہے، حکومت عوامی مسائل کو حل کرنےکیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے، ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے اور پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط اور ذمہ دار ملک کی حیثیت میں اپنا مقام پیدا کر رہا ہے جو کہ خوش آئند امر ہے۔