google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کرسمس محبت اور خدمت کا پیغام ہے، جے سالک کا تقریب سے خطاب

کرسمس محبت اور خدمت کا پیغام ہے، جے سالک کا تقریب سے خطاب

0

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، ڈاکٹر شعیب سڈلاسلام آباد: کرسمس کے موقع پر بریڈ آف لائف کیک کٹنگ، غریب بچوں میں تقسیم کا اعلان




اسلام آباد (اسپیشل رپورٹر) سابق آئی جی پولیس اور ون مین کمیشن آن منارٹی رائٹس ڈاکٹر محمد شعیب سڈل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئینی طور پر مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کو درپیش مسائل بھی حل ہوتے جائیں گے۔ وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر جے سالک کی رہائش گاہ پر کرسمس کے موقع پر منعقدہ بریڈ آف لائف کیک کٹنگ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔




ڈاکٹر شعیب سڈل نے مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا مشترکہ وطن ہے، جہاں اقلیتیں آزادانہ طور پر اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایسی تقریبات نہایت اہم ہیں۔ تقریب کے آغاز پر ڈاکٹر محمد شعیب سڈل نے سابق وفاقی وزیر جے سالک اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ بریڈ آف لائف کیک کاٹا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کرسمس کی مذہبی اور سماجی اہمیت پر روشن



 ڈالتے ہوئے کہا کہ کرسمس محبت، قربانی اور خدمت کا پیغام دیتا ہے۔ جے سالک نے بتایا کہ اجتماعی کیک کو چھوٹے ڈبوں میں پیک کیا جائے گا جو کرسمس کی عبادت کے بعد مختلف مسیحی بستیوں میں رہائش پذیر غریب مسیحی خاندانوں کے بچوں میں تقسیم کیے جائیں گے، تاکہ خوشیوں میں سب کو شامل کیا جا سکے۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات 

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !