سود سے پاک نظام اختیار کرکے پاکستان آزمائشوں سے نکل سکتا ہے، سید زوار حسین نظام کے نفاذ سے ملک سے غربت ختم ہوگی اور حکومت مضبوط ہوگی، پریس کانفرنس
personشہر اقتدار
دسمبر 25, 2025
0
share
اسلام آباد (ملک راشد نزیر): بیلجیئم میں مقیم اوورسیز پاکستانی شہری سید زوار حسین نے پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے حکومتِ پاکستان اور سیاسی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ سود سے پاک نظام اختیار کرکے پاکستان موجودہ آزمائشوں سے نکل کر دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کرسکتا ہےانہوں نے یہ بات نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بیلجیئم سے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
سید زوار حسین کا کہنا تھا کہ اس نظام کے نفاذ سے نہ صرف ملک سے غربت کا خاتمہ ہوگا بلکہ حکومت بھی اسی طرح مضبوط ہوگی جیسا کہ ماضی میں حضرت یوسف علیہ السلام کے دور میں اس وقت کے بادشاہ کی حکومت مضبوط تھی انہوں نے اسلام فرسٹ، پاکستان فرسٹ کے اصولوں کے تحت حکومت اور سیاسی قیادت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان اور پوری مسلم اُمہ بے شمار مشکلات کا شکار ہے، اور قدرتی و الہامی نظام کو
اختیار کرکے پاکستان دنیا کی بڑی طاقت بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی مملکت بنایا جائے، جس کے لیے سود سے پاک معاشرہ قائم کرنا ناگزیر ہےسید زوار حسین نے کہا کہ انہوں نے باقاعدہ فارمولہ اور اس کی مکمل وضاحت بھی پیش کی ہے، اور قرآنِ مجید میں موجود اصولوں کے تحت ہر انسان کی قدر و قیمت کا تعین کیا جاسکتا ہے ان کے مطابق مؤثر اصلاحات کے ذریعے پاکستان کو دنیا کے صفِ اول کے ممالک میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس نظام کے نفاذ سے نہ صرف غربت اور ناانصافی کا خاتمہ ہوگا بلکہ مسلم اُمہ کو بھی دنیا میں بلند مقام اور مرتبہ حاصل ہوگا انہوں نے کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کا حل بھی اسی طرح ممکن ہے جس طرح
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنے دور میں بنی اسرائیل کو فرعون کے ظلم و مصائب سے نجات دلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں تو کشمیر اور فلسطین کے مسائل بھی حل کیے جاسکتے ہیں سید زوار حسین نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پوری دنیا اپنے معاملات میں پاکستان سے رہنمائی لے، اور پاکستان کو دنیا کی امیر ترین اسلامی، دینی اور فلاحی ریاست بنایا جائے، جہاں ہر قسم کے جرائم اور فتنوں کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو باقاعدہ خطوط ارسال کر دیے گئے ہیں۔