google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 F-8 انڈر پاس معیاری تعمیر اور بہتر ٹریفک روانی کے باعث شہریوں اور حکام سے بھرپور تعریف

F-8 انڈر پاس معیاری تعمیر اور بہتر ٹریفک روانی کے باعث شہریوں اور حکام سے بھرپور تعریف

0

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی) سیکٹر  میں طیب اردگان انڈر پاس معیاری تعمیر اور بہتر ٹریفک روانی کے باعث شہریوں اور حکام سے بھرپور تعریف حاصل کر رہا ہے۔اسلام آباد کے سیکٹر F-8 میں طیب اردگان انڈر پاس اپنی مضبوط اور معیاری تعمیر کے باعث شہریوں، سی ڈی اے اور ٹریفک پولیس سے زبردست تعریف حاصل کر رہا ہے۔ انڈر پاس کے فعال ہونے کے بعد اس




 علاقے میں ٹریفک کی روانی میں واضح بہتری آئی ہے، جبکہ رش اور بلاوجہ رکاوٹیں نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں جبکہ سفر تیز، رش کم، تعمیر معیاری شہریوں نے طیب اردگان انڈر پاس کو اسلام آباد کے ٹریفک سسٹم میں ایک انتہائی موثر اور مثبت اضافہ قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہےانڈر پاس کی تعمیر واقعی بہترین ہے، گاڑیاں بغیر رکے گزر جاتی ہیں، رش بھی کم ہو گیا ہے اور وقت کی بچت ہوتی ہےمتعدد شہریوں نے بتایا کہ انڈر پاس کا ڈیزائن بھی سہولت کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے جس سے سفر کافی آسان ہو گیا ہےسی ڈی اے کا مؤقف: کنسٹرکشن اعلیٰ معیار کی، ماسٹر پلان میں کوئی تبدیلی نہیںسی ڈی اے کے ترجمان



 نے طیب اردگان انڈر پاس کے حوالے سے واضح مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈر پاس کی کنسٹرکشن اعلیٰ معیار کے مطابق کی گئی ہے، اس میں استعمال ہونے والا مٹیریل، ڈیزائن اور تعمیراتی کام مکمل طور پر انجینیئرنگ اسٹینڈرڈز کے مطابق ہے

ترجمان نے مزید کہااس منصوبے کے لیے ماسٹر پلان اور لوئر پلان میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ تمام کام منظور شدہ پلاننگ کے عین مطابق مکمل ہوا ہےاسلام آباد ٹریفک پولیس کا مؤقف: ٹریفک پہلے سے زیادہ روانی سے چل رہا ہےاسلام آباد ٹریفک پولیس نے بھی انڈر پاس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈر پاس کے فعال ہونے کے بعد ٹریفک کا بہاؤ بہت بہتر ہو گیا ہے۔ پہلے جن جگہوں پر رش ہوتا تھا، اب گاڑیاں مسلسل روانی سے آگے بڑھتی ہیں۔ یہ منصوبہ شہریوں کے لیے واقعی فائدہ مند ثابت ہوا ہےاسلام آباد کے ٹریفک نیٹ ورک میں مضبوط اضافہ ہوا ہے جبکہ عوامی رائے  سی ڈی اے کے واضح مؤقف اور ٹریفک پولیس کی تصدیق سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ طیب اردگان انڈر پاس اسلام آباد کے انفراسٹرکچر میں ایک کامیاب، معیاری اور مکمل طور پر عوام دوست منصوبہ ہے جو شہریوں کو حقیقی ریلیف فراہم کر رہا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !