اسلام آباد حریت رہنما ملک یاسین کے کیس پر مشال ملک کا جلسہ، عوام سے تحریکِ آزادی کشمیر میں بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل
personشہر اقتدار
جنوری 22, 2026
0
share
اسلام اباد ( رجب علی)
حریت رہنما ملک یاسین کی 28 جنوری کو بھارت میں ایک اہم مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں ان کی اہلیہ اور معروف سماجی و سیاسی رہنما مشال ملک نے اسلام آباد کے علاقے برما میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ جلسے میں آزادی کشمیر کی تحریک سے وابستہ کارکنان، سول سوسائٹی کے نمائندے اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ ان کے شوہر ملک یاسین کو بھارت نے طویل عرصے سے غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے اور انہیں شدید خدشات لاحق ہیں کہ بھارتی حکومت ان کے خلاف انتہائی اقدام، حتیٰ کہ پھانسی جیسا فیصلہ کرنے کی سوچ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 28 جنوری کی سماعت نہایت اہم ہے اور اس موقع پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی توجہ اس کیس کی طرف مبذول کروانا ناگزیر ہے۔
مشال ملک نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور آزادی کشمیر کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “میں اکیلی نہیں لڑ سکتی، مجھے آپ سب کی آواز اور حمایت کی ضرورت ہے۔ میرے شوہر کی زندگی اور کشمیری عوام کے مستقبل کا سوال ہے، اس لیے ہر فرد کو میری آواز بننا ہوگا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں اور بھارت عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے، لیکن افسوس کہ عالمی ضمیر اب تک خاموش ہے۔ مشال ملک نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور کشمیری رہنماؤں کی جان و سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔
جلسے کے اختتام پر شرکاء نے آزادی کشمیر کے حق میں نعرے لگائے اور ملک یاسین سمیت تمام کشمیری سیاسی