لاہور۔جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس صحافی کالونی فیز ٹو کے ماسٹر پلان کی منظوری
personشہر اقتدار
جنوری 22, 2026
0
share
لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی زیر صدارت جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس ہوا جس میں صحافی کالونی فیز ٹو کے ماسٹر پلان کی منظوری دے دی گئی۔
جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے شرکت کی، ایم پی اے بلال یامین ستی، ڈپٹی سیکرٹری عدنان رشید، پی جے ایف سے اسد حسین، محمد یسین موجود تھےجرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے 44 ویں اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات پنجاب طاہر رضا ہمدانی نے بتایا کہ ہاؤسنگ کالونی میں سکول، چالیس فٹ سے سو فٹ تک روڈ، کمرشل ایریا، پارک بنیں گے، 400 ملین روڈا کو دیے جاچکے ہیں۔
طاہر رضا ہمدانی نے بتایا کہ زمین کی خریداری کا عمل تقریبا مکمل کرلیا ہے، سیکشن فور کے تحت روڈا سے زمین کی خریداری کررہے ہیںاس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 5 مرلے کے 3200 پلاٹ صحافیوں کو دیے جارہے ہیں، مریم نواز لاہور کے 32 سو صحافیوں کو اپنی چھت فراہم کرنے جارہی ہیں، فروری میں وزیراعلیٰ پنجاب صحافیوں کو الاٹمنٹ لیٹر اپنے ہاتھوں سے دیں گیعظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت خلوص نیت سے صحافیوں کو ان کی چھت فراہم کرنے جارہی ہے، بدقسمتی ہے کچھ صحافت کے لبادے میں چھپی کالی بھیڑیں اپنے ہی صحافی بھائیوں کی چھت کے خلاف ہیں، ایسے عناصر کو شرم آنی چاہئے جو صحافیوں کے بچوں کے مستقبل کو ذاتی سیاسی عزائم کےلیے استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان عناصر کو واضح پیغام ہے صحافیوں کی چھت پر گندی سیاست مت کریں، کچھ دنوں سے ایک سیاسی جماعت کے میڈیا ونگ کے لوگ صحافی کالونی فیز ٹو کے نام سے پروپیگنڈا کررہے ہیں، آئندہ چند دنوں میں ایسے عناصر کو منہ کی کھانی پڑے گی