ضلع مہمند کے سرحدی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری
personشہر اقتدار
جنوری 22, 2026
0
share
مہمند ضلع۔
ضلع مہمند کے سرحدی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایلازائی، کروندہ، مٹئ اور شیخ بابا کے پہاڑ برف سے ڈھک گئے ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
بارش اور برفباری کے نتیجے میں شدید سردی پڑنے سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔ سرد موسم کے باعث لوگوں کو روزمرہ امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ دور دراز علاقوں میں آمدورفت بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب غلنئی اور اس کے گردونواح میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی مسلسل بندش جاری ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔
علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی فراہمی فوری طور پر بحال کی جائے تاکہ عوام کو جاری مشکلات سے نجات مل سکے۔