google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 لاہور۔محکمے کی عزت میں اضافہ کرنے والےاہل کار وں پر ناز ہے ، اعجاز رشید

لاہور۔محکمے کی عزت میں اضافہ کرنے والےاہل کار وں پر ناز ہے ، اعجاز رشید

0


لاہور ، پولیس افسران کی پیشہ پرانہ مہارت اور حسن کارکردگی پر تعریفی اسناد تقسیم


 لاہور (بیورو رپورٹ)کمانڈنٹ رنگ روڈ ایس پی اعجاز رشید نے کہا کہ کسی بھی سرکاری و نجی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار افسران کی بہتر کارکردگی ان کے محکمے کی عوام دوستی اور مجموعی طور پیشہ ورانہ مہارت کا عکاس ہوتی ہیں ،مثالی کارکردگی پر افسران اور ذمہ داران سرکاری اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ اپنے محکمے کی نیک نامی اور فلاح و بہبود تعمیر و ترقی سمیت دیگر امور کی انجام دہی کو بہترین انداز میںسر انجام دے سکیں، ایس پی میاں اعجاز رشید نے ڈی ایس پی سربانی خان



 کی محکمانہ پیشہ برانہ شاندار کارکردگی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سربالی خان جیسے عوام دوست افیسر اور محکمے کی عزت و توقیر میں اضافہ کرنے والے سرکاری اہل کار کی حسن کارکردگی پر ناز ہے ، انکی کارکردگی سےمحکمے کی سرکاری سطح پر بہترین پدیرائی ہوتی ہے اور اہلکاروں کے حوالے سے میڈیا اور عوام میں اچھے تاثر کو نہ صرف تقویت ملتی ہے بلکہ افسران کا حوصلہ بھی بڑھتا ہے، اس موقع پر ڈی ایس پی سر بالی خان نے کہا ہے کہ ہماری یہ کوشش ہوتی ہے کہ ہمارے پاس آنے والے ہر خاص و عام سائل اور عام شہریوں کی تعداد جب بھی ائے بلا تفریق اور بغیر سفارش کے ان شہریوں کی بات کو سنا


 جائے اور اس کے حل کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے جب افیسرز ہمیں اچھے کام پر شاباش دیتے ہیں تو اس سے ہمارا حوصلہ بڑھتا ہے،امید کرتے ہیں کہ انشاءاللہ انے والے دنوں میں پنجاب حکومت اور ائی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود تعمیر و ترقی اور درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے تاکہ معاشرے کے اندر پائے جانے والی برائیوں کا خاتمہ ہو سکے، اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کوکمانڈنٹ رنگ روڈ  اعجاز رشید نے آفسران و ملازمین کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا جبکہ ڈی ایس پی سربالی خان نمایاں اور مثالی خدمات پر تعریفی سند


 حاصل کرنے والے انسپکٹر عامر چشتی، انسپکٹر شبیر پٹرولنگ آفیسر عمران ،عرفان اور دیگر شامل تھے اس موقع پر ڈی ایس پی سربالی نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام، بہترین ٹریفک مینجمنٹ کا مظاہرہ کرنے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کو نیک شگون قرار دیا اور انعامات ملنے پر پولیس اہلکاروں کو اپنی طرف سے مبارکباد دی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جو اہلکار کام کرے گا اس کی عزت ہوگی اور کام نہ کرنے والوںکی محکمے میں کوئی جگہ نہیں جبکہ ایس پی میاں اعجاز رشید نے کہا کہ تعریفی اسناد کا مقصد افسران کی  پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہنا ہے، سزا و جزا کا نظام میرٹ اور اصلاح کی اصل روح ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !