google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ماڑی شہر میں زمین کے تنازع پر ڈی ایس پی داؤدخیل کی مداخلت، دونوں فریقین کو میرٹ پر حل کی یقین دہانی

ماڑی شہر میں زمین کے تنازع پر ڈی ایس پی داؤدخیل کی مداخلت، دونوں فریقین کو میرٹ پر حل کی یقین دہانی

0

 حد برداری کے تنازع میں موقع پر معائنہ، امن و امان قائم رکھنے پر زور

داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)ماڑی شہر میں پچھلے کئی ماہ سے محکمہ پی ایم ڈی سی اور مقامی افراد کے درمیان زمین کی حد برداری کا مسلہ چل رہا تھا پی ایم ڈی سی کے ملا زمین گارڈ کے ہمراہ خود برجیات لگا رہے تھے جس پر مقامی افراد نے کہا کہ یہ جگہ ہماری ملکیت ہے جس پر سماجی ورکر اعجاز خان جازی نے ڈی سی میانوالی اسد مگسی اور اعلی افسران کو دخواستیں



 دیں جس پر گزشتہ روز  ڈی ایس پی سرکل داؤدخیل اسد عباس خان ہمراہ ایس ایچ او تھانہ داؤدخیل جمیل خان ماڑی شہر شیرشاہ سوری روڈ کہ تنازعہ کے مسلہ میں موقع پر دونوں فریقین کی موجودگی میں انکے مؤقف سنے اور راستے کا ریکارڈ کہ مطابق معائنہ کیا دو ماہ سے مسلسل چپقلش کو ختم کرنے کے لیے مثبت اور میرٹ پر دونوں فریقین کو  مسلہ حل کرنا پر آمادہ کیا اور کہا


 کہ ھمارے اولین ترجیح لوگوں کی مال وجان کی حفاظت اور علاقہ میں پرامان ماحول فراہم کرنا ھے واضح رہے کہ ڈی ایس پی سرکل موسی خیل عوامی پولیس آفیسر ہیں اور ان کی پہلی ترجیحات میرٹ ہے میرٹ پر عوامی مسائل حل کرتے ہیں اس لیے عوام میں مقبول ہیں اب اہلیان ماڑی شہر اور ماڑی انڈس ڈی ایس پی اسد عباس پر مطمین ہیں کہ ہمارا فیصلہ میرٹ پر کریں گے اور عوام کو انصاف فراہم کریں گے

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !