اسلام آباد ٹریفک آفس کے احاطے سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
personشہر اقتدار
جنوری 09, 2026
0
share
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بڑی کارروائی جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج اسلام آباد (وحیدنیازی سے)اسلام آباد ٹریفک پولیس سی ٹی او کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں کی بہترین حکمت عملی سے انسپکٹر لائسنسنگ برانچ انچارج محمد شفیق کی زیر نگرانی مؤثر اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،
ملزم کو فیض آباد ٹریفک آفس کی پارکنگ سے حراست میں لیا گیا جہاں وہ جعلی لائسنس کی فراہمی میں مصروف تھا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے تین بوگس ڈرائیونگ لائسنس برآمد کیے گئے ہیں، ملزم کی شناخت مطیب الرحمن ولد شبیر حسین سکنہ ضیاء مسجد کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ آبپارہ پولیس کے
حوالے کر دیا گیا جہاں اس کے خلاف جعل سازی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سی ٹی او اسلام آباد حمزہ ہمایوں نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور جعل سازی میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، جبکہ شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس صرف قانونی طریقہ کار کے تحت حاصل کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع اسلام آباد ٹریفک پولیس کو دیں