google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میرشیرمحمد تالپور میرپورخاص کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی،تنخواہوں کی عدم ادائیگی،سالانہ

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میرشیرمحمد تالپور میرپورخاص کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی،تنخواہوں کی عدم ادائیگی،سالانہ

0

  12فیصد بڑھی ہوئی تنخواہوں کے بقایاجات کی عدم  ادائیگی،پرموشن نہ ہونے،سالانہ انکریمنٹ نہ لگنےکے خلاف دفتر کی تالہ بندی،دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ دھرنا۔




*میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میرشیرمحمد تالپور میرپورخاص کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی،تنخواہوں کی عدم ادائیگی،سالانہ 12 فیصد بڑھی ہوئی تنخواہوں کے بقایاجات کی عدم ادائیگی،پرموشن نہ ہونے،سالانہ انکریمنٹ نہ لگنےکے خلاف دفتر کی تالہ بندی،دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ دھرنا،اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے نعرے بازی،تفصیلات کیمطابق ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میرشیرمحمد تالپور میرپورخاص کے ملازمین عبید


 بنگلانی،شاہد خاصخیلی،شکیل علی و دیگر کی قیادت میں تنخواہوں میں کٹوتیوں،تنخواہوں عدم ادائیگی،12 فیصدی تنخواہوں میں اضافے کے واجبات کی عدم ادائیگی اور سالوں سے متعلقہ ملازمین کو پرموشن نہ ملنے اور سالانہ انکریمنٹ نہ لگنےکے خلاف ٹاؤن میونسپل میرشیرمحمد تالپور میرپورخاص کے دفاتر کی تالا بندی کرکے آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا،اس موقعے پر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا شہید ساقی سندھ کے جنرل سیکریٹری مظہر علی عباسی نے متاثرہ میونسپل ملازمین سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ملازمین کے دھرنے میں شرکت کی،اس موقعے پر میرشیرمحمد تالپور ٹاؤن میرپورخاص


 کے ملازمین عبید بنگلانی،شاہد خاصخیلی،مظہر علی عباسی،شکیل علی  و دیگر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹاؤن میرشیرمحمد تالپور میرپورخاص کے ملازمین کو جو تنخواہیں دی گئی ہیں ان میں ملازمین کی تنخواہوں میں بغیرپیشگی کوئی جواز بتائےکٹوتیاں کی گئی ہیں اور بعض ایسے ملازم بھی ہیں کہ جن کو تنخواہیں دی ہی نہیں گئیں اور نہ ہمیں جولائی 2025 میں سالانہ بڑھی ہوئی 12فیصدی تنخواہیں دی جارہی ہیں،جبکہ ہر ماہ ٹاؤن میرشیرمحمد تالپور میرپورخاص میں ماہانہ تقریباًدو/ سوا دو کروڑ روپے متعلقہ مد میں فنڈ آتے ہیں،جبکہ ہم ملازمین کی تنخواہیں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے کی بنتی ہیں وہ


 بھی تنخواہوں کی مد میں ہم ملازمین کو ادا نہیں کئے جارہے تو آخر متعلقہ فنڈ کہاں جارہے ہیں؟ہم جو ملازمین اپنی ڈیوٹیاں مستقل کررہے ہیں ہمیں ٹاؤن میونسپل میرشیرمحمد تالپور میرپورخاص کی جانب سے ہماری تنخواہوں میں سے کٹوتیائیاں کی جارہی ہیں متعلقہ تنخواہیں اور واجبات ادا نہیں کئے جارہے،سالوں سے ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی(DPC)کااجلاس نہیں ہوا کہ جس کے سبب متعلقہ ملازمین کے پرموشن نہیں ہورہے،ہم ملازمین اور ہمارے زیر کفالت افراد تنخواہوں کی کٹوتیوں،تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کے باعث انتہائی مالی مشکلات کا شکار ہیں اور آج اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے دفتر کی تالہ بندی کرکے آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوئے ہیں اور یہ دھرنا جب تک ختم نہیں کریں گے کہ جب تک ہم متعلقہ تمام ملازمین کی کاٹی گئی تنخواہوں سمیت رکی ہوئی دیگر تمام تنخواہوں،12فیصدی تنخواہوں میں اضافے کے واجبات کی ادائیگی نہیں ہو جاتی اس وقت تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا،اس موقعے پر احتجاجی دھرنے میں موجود میونسپل ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بلند کر رہے تھے۔۔۔۔۔#*

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !