google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 میرپورخاص 68 ویں سالانہ تین روزہ پھولوں کی نمائش کی اختتامی تقریب

میرپورخاص 68 ویں سالانہ تین روزہ پھولوں کی نمائش کی اختتامی تقریب

0

 *میرپورخاص میں 68 ویں سالانہ تین روزہ پھولوں کی نمائش کی اختتامی تقریب،بھٹائی ڈینٹل کالج پہلی،ہارٹیکلچر ریسرچ دوسری اور پبلک اسکول میرپور خاص نے تیسری پوزیشن حاصل کی،صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت ذوالفقار علی شاہ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی جنید بلند،میئر عبد الرؤف غوری نے انعامات و اسناد تقسیم کئے


*میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)68 ویں سالانہ تین روزہ پھولوں کی نمائش کی اختتامی تقریب،بھٹائی ڈینٹل کالج پہلی، ہارٹیکلچر ریسرچ دوسری اور پبلک اسکول میرپور خاص نے تیسری پوزیشن حاصل کی،تفصیلات کے مطابق  میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی جانب سے 68 ویں سالانہ تین روزہ  پھولوں کی نمائش محترمہ بینظیر بھٹو شہید اسپورٹس کامپلیکس (گاما اسٹیڈیم) منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی صوبائی وزير سیاحت و ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ یہ ایک اچھا قدم ہے میونسپل کارپوریشن کی جانب سےاس نمائش سے میرپورخاص کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہوئی ہیں اور کہا اس نمائش سے


 لوگوں کو تفریحی مواقع فراہم ہوا صوبائی وزیر سیاحت و ثقافتنے کہا کہ محکمہ  ساحت و ثقافت  کی جانب سے میرپورخاص  میں  لٹریچر فیسٹیول منعقد کروانے کا پروگرام ہے تاکہ یہاں پر بھی ادبی، اور ثقافتی سرگرمیاں بحال ہوں اور اسٹیج ڈرامے بھی  ہوں،محکمہ ثقافت کی جانب سے آرٹس کونسل کو فعال بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے  اور کہا کہ تھر سفاری ٹرین شروع کرنے کے بعد موہن جو دڑو بھی ٹرین شروع کی گئی ہے اور کہا کہ محکمہ ثقافت ثقافت کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں.. انہوں نے مئیر عبدالرؤف غوری کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرپور خاص شہر کی بہتری  اور خوبصورتی کے لیے ایک فزیبلٹی بنا کر دیں تاکہ اس ضمن میں عوامی منتجب نمائندگان کی جانب سے وزیر اعلی سندھ سے فنڈز کی فراہمی کے لیے بات کی جائے کیونکہ منتجب نمائندے عوام کے سامنے جوابدہ ہیں اور عوامی خدمت ان کی ذمہ داری


 ہے،بعد اذاں وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے اسٹیوٹا جنید بلند نے کہا کہ پھول خوبصورتی کی علامت ہیں  کیونکہ اللہ تعالیٰ نے پھولوں میں خوبصورتی رکھی ہے یہ ایک نمائش نہیں بلکہ لوگوں کو پھولوں کی افزائش کے متعلق آگاہی دینا ہے نمائش میں250  سے زائد اس نمائش میں پھولوں کے اقسام رکھے گئے ہیں جو عوام کے دھیان کا مرکز بنے ہیں،اس موقعے پر میئر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن گذشتہ دو سالوں سے پھولوں کی نمائش کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو ایک خوشگوار اور تفریحی ماحول میئسر آ سکے،قبل ازیں ڈپٹی مئیر سمیرا بلوچ نےکہا کہ  میں مینجمنٹ کو مبارکباد پیش


 کرتی ہوں اور کہا کہ  ویسے تو میرپور خاص پہلے آموں کی وجہ سے مشہور ہے لیکن اب پھولوں کی نمائش کی وجہ سے بھی مشہور ہو رہا ہے اور کہا کہ میرپورخاص کی عوام اپنی ثقافت سے بہت پیار و محبت کرتی ہے اور کہا کہ اس تین روزہ پھولوں کی نمائش سے یہاں کی عوام نے بھرپور تفریح  ملی ہے،اس موقعے پر سابقہ ایم این اے شمیم آرا پنہور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پھولوں کی نمائش ایک میرپورخاص کی عوام کے لیے ایک تفریحی ماحول کی علامت ہے جس سے نہ صرف پھولوں کی اقسام کے متعلق آگاہی معلوم ہوتی ہے بلکہ عوام میں پھولوں کی افزائش کے متعلق شوق دلاتا ہے،قبل ازیں سیکرٹری فلاور شو محمد نواز خان نے کہا کہ پھولوں کی نمائش منعقد کرنے کا مقصد عوام میں باغبانی اور پھولوں کی افزائش کے متعلق آگاہی


 فراہم کرنا ہے،اختتامی تقریب میں سید  فدا حسین شاہ، ایس ایس پی میرپورخاص،اے ایس پی قرت العین،پرنسپل پبلک اسکول پروفیسر  عمران لاڑک،کرنل   عبدالباسط،ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری اسکول پروفیسر محمد جمیل قریشی،شمیم جھنڈیر،پیر مزمل جان سرھندی، مینجمنٹ کمیٹی کےممبران اظہر کریم جیلانی،گہرام بلوچ، عبدالکریم میمن، فیصل خان زئی، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی 68 ویں  سالانہ تین  پھولوں کی نمائش میں پھولوں  کی شناخت کے  مقابلوں میں محمد  حمزہ نے پہلی جس کو   5 ہزار نقد انعام اور شیلڈ، دوسری پوزیشن نمرا نور نے حاصل کی جس کو  4 ہزار نقد اور شیلڈ، تیسری پوزیشن  عریشہ نے حاصل کی جس کو  3 ہزار نقد اور سرٹیفکیٹ  شیلڈ دی گئی، پھولوں کے ناموں کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حفصہ نے حاصل کی جس کو  5

 ہزار نقد اور شیلڈ دوسری  پوزیشن  فردان احمد.ل نے حاصل کی جس کو 4ہزار اور
 شیلڈ اور تیسری  پوزیشن  ارم نے حاصل کی جس کو  3 ہزار شیلڈ دی گئی،آرٹ گیلری..کیٹیگری میں مریم زاہد علی اور محمد وسیم کی سربراہی میں تمام حصہ لینے والی آرٹس میں 5 ہزار روپے نقد انعام اور شیلڈ دیئے گئے ثقافتی اسٹال لگانے والوں کو..بھی 5، 5 ہزار روپے نقد انعام اور شیلڈ دیئے گئے،پھولوں کی نمائش کی تقریب تقسیم انعامات میں ہاؤس  کیٹیگری میں منصورچیمہ ہاؤس میں پہلی پوزیشن فاروق بھلی ہاؤس،دوسری،دین محمد باٹ، تیسری،تعلیمی اداروں میں پہلی پوزیشن. بھٹائی ڈینٹل کالج.نے حاصل کی جس کو  60 ہزار روپے نقد اور ٹرافی دوسری

 پوزیشن  ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے حاصل کی جس کو 40 ہزار روپے نقد اور ٹرافی تیسری پوزیشن میر شیر محمد خان  پبلک اسکول میرپور خاص 30 ہزار روپے نقد ٹرافی دی گئی،جبکہ  مالہیوں کو بھی 10، 10 ہزار روپے نقد انعام دئیے گئے.۔۔۔#*

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !