ضلع کونسل میرپورخاص کا عمومی اجلاس ضلع کونسل چئیرمین میر انور علی تالپور کی زیرِ صدارت ضلع کونسل ہال میں انعقاد
personشہر اقتدار
فروری 18, 2026
0
share
میرپور خاص (بیورو چیف شہزاد خان صابری)ضلع کونسل میرپورخاص کا عمومی اجلاس ضلع کونسل چئیرمین میر انور علی تالپور کی صدارت میں ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا،اجلاس میں وائس چيئرمين میر احمد تالپور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال ڈاکٹر پیر غلام نبی شاہ جیلانی دیگر محکموں کے ضلعی افسران، اراکین کونسل اور
صحافیوں نے شرکت کی،اس موقعے پر چئیرمین ضلع کونسل میر انور علی تالپور نے کہا کہ عمومی اجلاس کا مقصد ضلع بھر میں ترقیاتی اسکیموں،محکمہ صحت، تعلیم،آبپاشی اور دیگر محکموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنا ہے تاکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہتری لائی جا سکے. انہوں نے اراکین کونسل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کو حکومت سندھ کی جانب سے
فراہم کردہ ترقیاتی اسکیموں کے پروفارما جلد بھر کر دینے اور گذشتہ ترقیاتی اسکیموں میں سے بچت شدہ فنڈز میں سے ترقیاتی کام کروانے کے لئے اسکیمیں تجویز کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں ضلع بھرمیں صحت کی سہولیات اور تعلیمی معیار اور درپیش مسائل کے حوالے سے بھی غور کیا گیا