سول سرجن میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سول ہسپتال میرپورخاص ڈاکٹر پیرسید غلام نبی شاہ جیلانی نے DHQ ہسپتال میرپورخاص کا اچانک دورہ
personشہر اقتدار
فروری 18, 2026
0
share
*میرپورخاص (بیورو چیف شہزاد خان صابری)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سول اسپتال میرپورخاص کے متحرک اور فرض شناس سول سرجن و میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پیر سید غلام نبی شاہ جیلانی نے شیر محمد چانیو و دیگر اسٹاف کے ہمراہ اسپتال کے مختلف
وارڈز کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے صفائی ستھرائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کر کے ان کو فراہم کی جانے والی مفت ادویات اور علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا،اس موقعے پر ڈاکٹر پیر غلام نبی شاہ جیلانی نے موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ داخل مریضوں کو ہر ممکن اور بہتر
سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور علاج کے عمل میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتال عوام کی امانت ہیں اور مریضوں کی خدمت اولین ترجیح ہونی چاہیے مذید برآں سول اسپتال کی عمارتوں کے اندر موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے کے عمل پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ عملے کو فوری طور پر اس عمل
کو بند کرانے کی ہدایت کی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ جاری کی،دورے کے اختتام پر سول سرجن میڈیکل سپریڈینٹ نے واضح کیا کہ اسپتال میں نظم و ضبط،صفائی اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔۔۔۔#*