google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاہ کی زیرِ صدارت ضلعے کے پولیس افسران سے تعارفی میٹنگ و انتظامی اجلاس کا انعقاد

ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاہ کی زیرِ صدارت ضلعے کے پولیس افسران سے تعارفی میٹنگ و انتظامی اجلاس کا انعقاد

0


میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاہ نے ایس ایس پی آفس کانفرنس ہال میں ضلع میرپورخاص کے تمام پولیس افسران کے ساتھ ایک اہم تعارفی و انتظامی اجلاس منعقد کیا،اجلاس میں ضلعے کے تمام ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور دیگر سینیئر پولیس افسران نے شرکت کی،ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاہ نے تمام افسران کو



 ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ IGP سندھ پولیس جاوید عالم اوٹھو کی جانب سے جاری کردہ تمام احکامات اور گائیڈ لائنس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے،اجلاس میں واضح کیا گیا کہ ضلعے بھر میں جرائم کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی جائے گی،چوری،ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائیاں کی جائیں،ایس ایس پی میرپورخاص


 نے تمام ایس ایچ اوز کو پابند کیا کہ وہ تھانہ کلچر میں بہتری لائیں اور تھانے پر آنے والے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،ایس ایس پی سید فدا حسین شاہ نے تمام ایس ایچ اوز کو دیسی شراب کی بھٹیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کئے،اس موقعے پر ایس ایس پی میرپورخاص کا کہنا تھا کہ پولیس کا اولین فرض شہریوں کے جان و مال کا تحفظ


 ہے،اس مقصد کے حصول میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائےگی،اجلاس کے اختتام پر تمام افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ضلعے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں کو بروئے کار لائیں گے۔۔۔#*

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !