پاکستان پیپل پیپلز پارٹی نہیں ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا گورنر پنجاب
personشہر اقتدار
فروری 18, 2026
0
share
مانانوالہ (محمد عدنان دانی سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا ہے اور موجودہ حکومت کے ساتھ بھی ملک میں جمہوریت کی بقا کے لیے
ساتھ دے رہے ہیں شیخوپورہ کے علاقہ مانانوالا میں عوامی اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ
پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں مزدوروں کسانوں اور عام عوام کی پارٹی ہے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اور عوامی فلاح و بہبود پارٹی کے بنیادی منشور میں شامل ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے پورے پنجاب کے عوام کے لیے کھلے ہیں میڈیا سے
گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں انہوں گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب میں شیخوپورہ کے بچوں کے داخلہ کے سلسلہ میں کہا کہ وہ اس کا جائزہ لیں گے مانانوالا میں واٹر سپلائی کی سکیم پر عرصہ دراز سے کام کی بندش کی نشان دہی پر انہوں نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرنے کے احکامات دیے