آل برادری اتحاد میرپورخاص کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں کونسلر فرخ بشیر میئو راجپوت و نوجوانان میئو برادری کی جانب سے استقبالیہ تقریب کا انعقاد
personشہر اقتدار
فروری 18, 2026
0
share
*میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)شہر میرپورخاص کے گنجان آباد علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں کونسلر فرخ بشیر میئو راجپوت کی جانب سے آل برادری اتحاد میرپورخاص کے نومنتخب صدر سردارعدنان خرم میئوایڈووکیٹ،سینیئر نائب صدر ہارون کھتری،جنرل سیکریٹری عثمان عامر عباسی کے اعزاز میں سادہ پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں میئو
برادری،یوسفزئی برادری،ملک برادری،عباسی برادری اور قریشی برادری کے افراد نے شرکت کی،اس موقعے پر معزز مہمان کو پھولوں کےہار اور سندھ کا ثقافتی تحفہ اجرکیں پیش کی گئیں،استقبالیہ تقریب میں اختر میئو،اکبرمیئو،عمر میئو،سلیم میئو،کونسلر فیصل میئو،شہزاد خان یوسفزئی سمیت میئوبرادری کے دیگر افراد نےکثیر تعداد میں شرکت کی،استقبالیہ تقریب سے آل برادری اتحاد میرپورخاص کے صدر سردار عدنان خرم میئو راجپوت ایڈووکیٹ،سینیئر نائب صدر ہارون کھتری،جنرل سیکریٹری عثمان
عامر عباسی،ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی مشتاق احمد عباسی،پاکستان میئو اتحاد میرپورخاص کے صدر غلام فاروق میئو،اختر میئو،شہزاد خان یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے میرپورخاص میں رہائش پزیر تمام برادریوں کے درمیان اتحاد،بھائی چارے کے فروغ،اجتماعی فلاح و بہبود،بحالی و خوشحالی کے لئے باہمی مشاورت سے اجتماعی بھلائی والے اس غیر سیاسی اتحاد میں زیادہ سے زیادہ برادریوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا،اس موقعے پرصدر سردار عدنان خرم میئو راجپوت
ایڈووکیٹ نے اپنے خصوصی خطاب میں شرکاء کو بتایا کہ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے،اس حوالے سے ہم اتحاد کے ذمہ داران کا اہم اجلاس جلد منعقد کریں گے جس میں باہمی مشاورت سے ہم سفید پوش طبقے سے تعلق رکھنے والے حقیقی مستحقین کو آل برادری اتحاد میرپورخاص کے پلیٹ فارم سے سپورٹ کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں اور رمضان المبارک میں ایک میگا افطار پارٹی کا اہتمام بھی کریں گے جس کا حتمی فیصلہ باہمی مشاورت سے ہم رمضان المبارک سے قبل منعقدہ اجلاس میں کریں گے،اس موقعے پر میئو برادری و دیگر معززین کی جانب سے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی،بعد ازاں دعائے خیر کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔۔۔۔#*