ایس ایس پی سید فدا حسین شاہ نے ضلع میرپورخاص پولیس کے سربراہ کے طور پر چارج سنبھال لیا
personشہر اقتدار
فروری 18, 2026
0
share
میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)ایس ایس پی سید فدا حسین شاہ نے باقاعدہ طور پر ضلع میرپورخاص کے نئے ضلعی پولیس سربراہ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،ایس ایس پی سید فدا حسین شاہ کے ایس ایس پی آفس پہنچنے
پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی،بعد ازاں ایس ایس پی میرپورخاص نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی،اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس کی عظیم قربانیاں محکمہ کا سرمایۂ افتخار ہیں اور ان کی یاد ہمیشہ زندہ رکھی جائے گی،بعد ازاں ایس ایس پی میرپورخاص نے ایس ایس پی
آفس میرپورخاص کی تمام برانچز کا تفصیلی دورہ کیا،ہر برانچ کے ہیڈ سے کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ لی،انہوں نے تمام ہیڈ آف برانچز سے ملاقات کی اور محکمانہ امور،سیکیورٹی انتظامات،جرائم کے انسداد اور عوامی خدمت کے معیار کو مذید بہتر بنانے سے متعلق ہدایات جاری کیں،ایس ایس پی میرپورخاص نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میرپورخاص میں قانون کی بالادستی،عوام کے جان و مال کا تحفظ اور پولیس و عوام کے باہمی اعتماد کو مذید مستحکم کیا جائےاور سائلین کے جائز مسائل کو قانون کے مطابق حل کئے جائیں