اشتہاری مجرموں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ڈی پی او
personشہر اقتدار
فروری 18, 2026
0
share
ننکانہ صاحب( محمد عدنان دانی سے ) ڈی پی او فراز احمد کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری۔ مختلف کاروائیوں کے دوران دو اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگٹانوالا پولیس نے دوران
کاروائی دوہرے قتل کے مقدمہ میں دو سال سے مطلوب اشتہاری مجرم شفاقت کو گرفتار کر لیا۔ اشتہاری مجرم نے ہمراہی ملزمان کے ساتھ مل کر سابقہ دشمنی کی بنا پر دو بھائیوں کو قتل کیا اور فرار ہو گیا تھا۔ مقتولین میں گاؤں ڈھڈیاں کے صلابت علی اور اکبر علی شامل تھے۔ ملزمان دوران واردات پولیس یونیفارم میں ملبوس اور مسلح ہو کر حملہ آور ہوئے تھے۔ دریں اثناء تھانہ
واربرٹن پولیس نے رابری کے مقدمہ کے مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا۔ اشتہاری مجرم محمد جمیل تھانہ واربرٹن پولیس کو 4 سال سے مطلوب تھا۔ پولیس ٹیم نے اشتہاری مجرمان پیشہ وارانہ مہارت اور تکنیکی صلاحیتوں کی مدد سے گرفتار کیا۔ ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری پولیس ٹیم کی پروفیشنل قابلیت کا نتیجہ ہے۔ ضلعی پولیس کی جانب سے اشتہاری مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے۔