google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 لاہور میں مبینہ پولیس زیادتی، وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ پنجاب پولیس کا مبینہ ظلم بے نقاب، بے گناہ نوجوان گرفتار

لاہور میں مبینہ پولیس زیادتی، وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ پنجاب پولیس کا مبینہ ظلم بے نقاب، بے گناہ نوجوان گرفتار

0

 لاہور (خصوصی رپورٹ)  پنجاب پولیس کے خلاف ایک اور مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آ گیا، جہاں ایک غریب خاندان نے پولیس اہلکاروں پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور بے گناہ نوجوان کو حراست میں لینے کا الزام عائد کیا ہے



متاثرہ خاندان کے مطابق تھانہ سول لائن ڈویژن مغلپورہ لاہور کے سی آئی اے ونگ نے مبینہ طور پر ایک غلط ریڈ کے دوران علی حسن نامی نوجوان کو گرفتار کیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ علی حسن کا نہ کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ ہے اور نہ ہی وہ کسی مقدمے میں مطلوب تھا، اس کے باوجود پولیس نے گھر پر چھاپہ ماراخاندان کے افراد نے الزام لگایا کہ چھاپے کے دوران خواتین سے بدسلوکی کی گئی، انہیں گالیاں دی گئیں اور مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اہل خانہ کے مطابق ایک اے ایس آئی اور ایک کانسٹیبل نے بازار میں بدزبانی اور ہاتھا پائی کی، جس سے خاندان کی عزتِ نفس مجروح ہوئی


اہل خانہ کا کہنا ہے کہ علی حسن کو زبردستی حراست میں لے جا کر آٹھ گھنٹے تک تھانے میں رکھا گیا اور اس دوران مبینہ تشدد بھی کیا گیا۔ متاثرہ فیملی کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیوز موجود ہیں جنہیں ثبوت کے طور پر محفوظ کر لیا گیا ہےدوسری جانب متاثرہ خاندان نے واقعے کے خلاف میڈیا سے رجوع کر لیا ہے اور مکمل ثبوت عوام کے سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے


تاحال متعلقہ پولیس حکام کی جانب سے واقعے پر باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔ تاہم عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر الزامات درست ثابت ہوں تو قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کا اعتماد بحال ہو سکےمتاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ وہ انصاف کے حصول تک اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اور جلد اس حوالے سے تفصیلی پروگرام بھی نشر کیا جائے گا

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !