مانچسٹر میں چوہدری محمد ریاض کے اعزاز میں پروقار تقریب، اوورسیز پاکستانیوں کی بھرپور شرکت
personشہر اقتدار
اپریل 17, 2026
0
share
مانچسٹر (نمائندہ خصوصی)برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سینیئر مشیر چوہدری محمد ریاض کے اعزاز میں ایک پروقار دعوت کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کی میزبانی صدر ریاست آزاد کشمیر کے سینیئر مشیر، پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینیئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمان نے کی تقریب میں برطانیہ میں مقیم معروف کاروباری، سیاسی اور
سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور چوہدری محمد ریاض کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر چوہدری محمد ریاض نے خواجہ کلیم الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی محبت اور خلوص ان کے لیے باعثِ فخر ہےتقریب کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے حق میں نعرے لگائے، جن میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیاتقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔