تھانہ فتح شاہ پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ شراب فروش گرفتار، بھاری مقدار میں شراب اور لہن برآمد
personشہر اقتدار
اپریل 17, 2026
0
share
ساہوکا (سٹی رپوٹڑ)تھانہ فتح شاہ پولیس کی کارروائی بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار 100 لیٹر شراب 150لیٹر لہن برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال کے احکامات ڈی ایس پی بوریوالا رانا محمد عمران ٹیپو کی
ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ محمد آصف زیرِ نگرانی سب انسپکٹر استاد اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوے بدنام زمانہ شراب فروش محمد سنی عثمان بھٹی سکنہ52کے بی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 100 لیٹر تیار شراب اور 150 لیٹر لہن برآمد کر کے پابند سلاسل کر دیااس موقع ایس ایچ او نے کہا کہ ملزم
عرصہ دراز سے علاقے میں شراب فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھا جبکہ ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے واضح کیا ہے کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی علاقہ مکینوں نے پولیس کی اس بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی۔