اسلام آباد میں تحریک انصاف قیادت سے آزاد کشمیر رہنماؤں کی ملاقات، انتخابی حکمت عملی اور عمران خان کی رہائی پر مشاورت
personشہر اقتدار
اپریل 17, 2026
0
share
خواجہ اشفاق سے ) اسلام آباد _چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر خان اور ترجمان پاکستان تحریک انصاف نیاز اللہ( نیازی سے حلقہ پانچ چڑہوئی (آزاد کشمیر) کے امیدوارِ اسمبلی ڈاکٹر سفیان خان اور آزاد کشمیر کے دیگر اہم رہنماؤں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں اہم ملاقات کی جس میں خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال تنظیمی امور اور آئندہ انتخابی حکمتِ عملی پر تفصیلی غور کیا گیا
ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی فضا عوامی مسائل اور پارٹی کی پوزیشن پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال میں مؤثر حکمتِ عملی کے ذریعے عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کیا جائے اور نچلی سطح تک تنظیم کو مضبوط بنایا جائے
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ انتخابات میں بھرپور اور منظم انداز میں حصہ لیا جائے گا اور پارٹی کو کامیابی دلانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے
اس موقع پر عمران خان کی رہائی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا رہنماؤں نے کہا کہ وہ اس مقصد کے حصول کے لیے آخری سانس تک ایک ساتھ کھڑے رہیں گے اور ہر ممکن جمہوری و آئینی راستہ اختیار کریں گے
ملاقات کو آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جس سے آئندہ دنوں میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے