google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) پاکستان کا وفاقی بجٹ 2026-27 میں تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن اصلاحات شامل کرنے کا مطالبہ

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) پاکستان کا وفاقی بجٹ 2026-27 میں تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن اصلاحات شامل کرنے کا مطالبہ

0

گریڈ 1 تا 22 ملازمین کیلئے 100 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس اور الاؤنسز میں 200 فیصد اضافے کی تجویز

مطالبات منظور نہ ہوئے تو بجٹ سے ایک روز قبل پاکستان سیکرٹریٹ اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج اور دھرنے کا اعلان




"بڑھتے اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) پاکستان کےچیف کوآرڈینیٹر رحمان باجوہ نے مطالبہ کیا کہ 10 مارچ 2025ء کو آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) پاکستان اور حکومت پاکستان کے درمیان سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل اور مختلف مراعات کی فراہمی کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے کی باقی ماندہ شقوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور انہیں آئندہ وفاقی بجٹ 2026-27ء کا حصہ بنایا جائے،تمام ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے اور پے اسکیل 2026 متعارف کرایا جائے،پنشن کا موجودہ نظام بحال رکھا جائے، 30 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس (DRA-2026) محروم ملازمین کو دے کر انکی محرومی کا مداوہ کیا جائے،گریڈ 1 تا 22 کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2026 کا اضافہ کیا جائے، 50 ہزار روپے سے کم تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد جبکہ دیگر تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے،ٹیچرز اور ریسرچرز کا 25  فیصد ٹیکس سلیب تاریخ اجرا سے فل فور واپس لینے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے،مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جائے، دوران سروس فوت ہو جانے والے ملازم کے بچوں کی بھرتیوں کو دوبارہ بحال کیا جائے، لیو انکیشمنٹ  کواگیگا پنجاب ملازمین کے



 چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کے مطابق حل کیا جائے، بجٹ سازی کے عمل میں ملازمین کے نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے اور جائز مطالبات کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے، ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو اگیگا پاکستان میں شامل ملک بھر کی تمام تنظیمیں وفاقی بجٹ سے ایک روز قبل پاکستان سیکرٹریٹ اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پرامن احتجاج اور دھرنا دینگے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںمرکزی صدر راجہ طاہر محمود، مرکزی چیئرمین حیدر علی خان ، آگیگا خیبرپختونخوا سے سمیع اللہ خلیل بابائے آگیگا، چیئرمین پروفیسر عبد الحمید آفریدی، جنرل سیکرٹری سید وقار علی شاہ، آگیگا پنجاب کے چیئرمین حافظ غلام محی الدین ، صدر میڈم رخسانہ انورا، ندیم احمد اشرفی سرپرست اعلیٰ آگیگا پنجاب اور آگیگا پاکستان میں شامل دیگر وفاقی و صوبائی تنظیموں کے نمائندگان، مختلف محکمہ جات کے قائدین اور ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے



 کیا،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 10 مارچ 2025ء کو آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) پاکستان اور حکومت پاکستان کے درمیان سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل اور مختلف مراعات کی فراہمی کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے کی بعض اہم شقوں پر تاحال مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا لہذاٰ معاہدے کی باقی ماندہ شقوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور انہیں آئندہ وفاقی بجٹ 2026-27ء کا حصہ بنایا جائے، موجودہ مہنگائی، بڑھتے ہوئے اخراجاتِ زندگی اور معاشی دباؤ کے باعث سرکاری ملازمین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، لہٰذا ان کے جائز مطالبات کو وفاقی بجٹ 2026-27ء میں ترجیحی بنیادوں پر شامل کر کے ان مسائل کا مؤثر حل یقینی بنایا جائے۔اگیگا پاکستان نے حکومت پاکستان کے سامنے درج ذیل بجٹ مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے اور پے اسکیل 2026 متعارف کرایا جائے،پینشن میں جامع اصلاحات کے نام پر نافذ کیے گئے اقدامات واپس لے کر پینشن کا موجودہ نظام بحال رکھا جائے اور سرکاری ملازمین کے



 پینشن حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔تنخواہوں میں  تفاوت کو کم کرنے کے لیے معاہدے کے تحت  مزید 30 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس (DRA-2026) محروم ملازمین کو دے کر انکی محرومی کا مداوہ کیا جائے،گریڈ 1 تا 22 کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں بشمول دیگرپےسکیلزیعنی MPS ، SPS اور TTS کیٹیگریزوغیرہ 100 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2026 کا اضافہ کیا جائے،50 ہزار روپے سے کم تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصدجبکہ دیگر تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے،گریڈ 1 تا 22 کے تمام ملازمین کے کنوینس، میڈیکل اور رینٹ الاؤنسز میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے، ٹیچرز اور ریسرچرز کا 25  فیصد ٹیکس سلیب تاریخ اجرا سے فل فور واپس لینے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کروایا جائے اور ٹیکس کی مد میں کاٹی گئ رقم کی واپسی کے حوالے سے ضابطہ کار طے کرنے کے حوالے سے FBR اور AGPR کو ہدایات جاری کی جائے،مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جائے، پرائم منسٹر اسسٹنٹ پیکج کے تحت دوران سروس فوت ہو جانے والے ملازم کے بچوں کی بھرتی جو ختم کر دی گئی ان بھرتیوں کو دوبارہ بحال کیا جائے،ملازمین کی ابگریڈیشن کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ

 ڈویژن،فنانس ڈویژن اور اگیگا پاکستان کے نمائندوں پر مشتمل ایک جوائنٹ کمیٹی بنائی جائے جو ملازمین کی اپگریڈیشن کے حوالے سے دیگر صوبوں کی طرز پر سفارشات مرتب کر کے بروقت ضروری اقدامات/ ہدایات جاری کریں ، لیو انکیشمنٹ کے حوالے سے اور پنجاب ملازمین کے دیگر مطالبات کو حل کروانے کے لیے پنجاب حکومت سے بات کی جائے اوراگیگا پنجاب ملازمین کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کے مطابق ان کے مسائل کو حل کیا جائے،ڈیلی ویجز کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرائزیشن کے حوالے سے کمیٹی جس کے سربراہ وفاقی وزیر علی پرویز ملک ہیں اس کمیٹی کی فل فور میٹنگ بلائی جائے جس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نمائندوں کو بلایا جائے, تعلیمی اور دیگر سرکاری ادارے جو کہ نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں آگیگا پاکستان میں شامل ان اداروں کے قائدین اور متخب حکومتی نمائندگان پر



 مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو کہ اداروں کی بہتری کے لیے اپنی سفارشات اور تحفظات ان کمیٹیوں کے ذریعے حکام بالا تک پہنچا سکیں،مقررین نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں سرکاری ملازمین شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں اور اگر ان کے مسائل کو بجٹ میں مناسب طور پر حل نہ کیا گیا تو ملازمین میں بے چینی مزید بڑھے گی۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجٹ سازی کے عمل میں ملازمین کے نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے اور ان کے جائز مطالبات کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) پاکستان کے قائدین نے واضح کیا کہ اگر ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو اگیگا پاکستان میں شامل ملک بھر کی تمام تنظیمیں وفاقی بجٹ سے ایک روز قبل کو پاکستان سیکرٹریٹ اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پرامن احتجاج اور دھرنا دینگے جو بجٹ کے دن تک جاری رہے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !