google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 معرکہ حق پاکستان کی عظمت کا اعتراف

معرکہ حق پاکستان کی عظمت کا اعتراف

0

تحریر ۔ محمد شریف صدیقی 



معرکۂ حق پاکستان کی عسکری، سفارتی اور قومی تاریخ کا ایک سنہری باب بن چکا ہے جس نے دنیا بھر میں پاکستان کی عظمت، خودمختاری اور ناقابلِ تسخیر دفاعی صلاحیتوں کا بھرپور اعتراف کروایا۔ یہ معرکہ صرف ایک جنگی کامیابی نہیں بلکہ قومی وحدت، عسکری مہارت، سیاسی بصیرت اور عوامی جذبے کا عظیم مظہر ثابت ہوا۔ پاکستان نے ہر محاذ پر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر یہ ثابت کردیا کہ یہ قوم اپنے دفاع، نظریے اور آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔ افواجِ پاکستان نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات اور قربانیوں سے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی سلامتی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والا ہمیشہ شکست اور رسوائی کا سامنا کرے گا۔



معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج نے شاندار حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے تمام منصوبے خاک میں ملا دیے۔ پاک فضائیہ نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے دنیا کو حیران کردیا جبکہ بری فوج نے سرحدوں پر فولادی دیوار بن کر وطن عزیز کا دفاع کیا۔ پاک بحریہ نے سمندری حدود میں دشمن کی نقل و حرکت کو محدود کرکے قومی سلامتی کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ اس کامیابی نے عالمی طاقتوں کو بھی پاکستان کی عسکری قوت اور دفاعی حکمتِ عملی کا اعتراف کرنے پر مجبور کردیا۔ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان صرف ایک ایٹمی طاقت ہی نہیں بلکہ ایک ذمہ دار، باوقار اور مضبوط ریاست بھی ہے جو امن کو ترجیح دیتی ہے مگر اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرتی۔
اس تاریخی کامیابی میں سید عاصم منیر کی غیرمعمولی قیادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے نہایت دانشمندانہ حکمتِ عملی، جراتمندانہ فیصلوں اور مضبوط اعصاب کے ساتھ افواجِ پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے دشمن کے ہر وار کو ناکام بنایا۔ ان کی قیادت میں پاک فوج نے نہ صرف دشمن کے عزائم خاک میں ملائے بلکہ پوری قوم کے اعتماد کو بھی نئی طاقت بخشی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ثابت کیا کہ پاکستان کی فوج ہر مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ ان کی حب الوطنی، بصیرت اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔



اسی طرح شہباز شریف نے بھی سیاسی اور سفارتی محاذ پر بہترین کردار ادا کیا۔ انہوں نے عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا مؤقف نہایت موثر انداز میں پیش کیا اور قومی اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے تمام سیاسی و قومی قوتوں کو یکجا کیا۔ شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے ثابت کیا کہ پاکستان مشکل حالات میں بھی متحد اور مضبوط ہے۔ انہوں نے قومی سلامتی، معاشی استحکام اور سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جن کے مثبت اثرات پوری دنیا نے محسوس کیے۔


معرکۂ حق دراصل پاکستان کے روشن مستقبل، قومی وقار اور عالمی عزت کا استعارہ بن چکا ہے۔ اس معرکے نے پاکستانی قوم کو یہ احساس دلایا کہ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط ہی کامیابی کی اصل بنیاد ہیں۔ آج پوری قوم اپنی بہادر افواج، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر قربانی دی جائے گی۔ پاکستان زندہ باد۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !