google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 گانکرہ: تعلیمی سہولیات کی بہتری کیلئے اہم اقدام، نئی عمارت اور اپگریڈیشن تقریب منعقد

گانکرہ: تعلیمی سہولیات کی بہتری کیلئے اہم اقدام، نئی عمارت اور اپگریڈیشن تقریب منعقد

0

 گورنمنٹ مڈل اسکول گانکرہ  کی نئی عمارت کی افتتاحی اور اسکول کی اپگریڈیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر مدرس ریٹائرڈ سردار نسیم خان نے کہا کہ ہم وزیر تعمیرات عامہ  سردار ضیاء القمر  کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس پرائمری اسکول کو مڈل کا درجہ دیا، جس سے علاقے کے بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔




انہوں نے ڈپٹی کمشنر محمود عالم اور ان کی پوری ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت اس اسکول کی تعمیر ایک قابل ستائش اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمود عالم نے علاقے میں تعمیر و ترقی کے متعدد منصوبوں پر کام کیا ہے اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔


سردار نسیم خان نے ڈپٹی کمشنر محمود عالم کی سماجی خدمات اور علاقائی ترقی کے لیے کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات علاقے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !