google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 انجینئرنگ طلبہ کے لیے سیفٹی، صحت اور ماحولیات ایک اہم عالمی کیریئر ہے، بلال احمد شا ہ

انجینئرنگ طلبہ کے لیے سیفٹی، صحت اور ماحولیات ایک اہم عالمی کیریئر ہے، بلال احمد شا ہ

0

ا سلام آباد(نمائندہ خصوصی) پیشہ ورانہ سیفٹی، صحت اور ماحولیات آج کی دنیا میں انجینئرنگ اور سائنس کے طلبہ کے لیے ایک اہم اور تیزی سے ابھرتا ہوا عالمی کیریئر شعبہ ہے  یہ ایک بااختیار، منظم اور مستقبل ساز میدان ہے جو انجینئرنگ گریجویٹس کو بین الاقوامی سطح پر پیشہ ورانہ کامیابی کے مواقع فراہم کرتا ہےان خیالات کا اظہار عالمی سطح پر تسلیم شدہ ماہرِ سیفٹی و رسک مینجمنٹ بلال احمد شاہ نے یونیورسٹی آف واہ میں منعقدہ انڈسٹری اکیڈیمیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار کا



 انعقاد(لیوشی) کے تعاون سے کیا گیا جبکہ اس کا عنوان"انجینئرنگ اور سائنس کے ساتھ اپنے مستقبل کے کیریئر کی تعمیرسیفٹی، رسک مینجمنٹ اور عالمی ملازمت کے مواقع" کے نام سے تھا سیمینار میں یونیورسٹی آف واہ کے کالج آف کیمیکل اور سول انجینئرنگ کے انڈرگریجویٹ طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء کو پیشہ ورانہ سیفٹی، صحت اور ماحولیات (HSE) کے شعبے میں دستیاب عالمی کیریئر مواقع، پیشہ ورانہ ترقی کے راستوں اور بین الاقوامی روزگار کے تقاضوں کے بارے میں عملی اور جامع معلومات فراہم کی گئیںبلال احمد شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے انجینئرنگ اور سائنس گریجویٹس اپنی

 مضبوط تعلیمی بنیاد کو HSE کے شعبے کے ساتھ ہم آہنگ کر کے عالمی سطح پر پیشہ ورانہ شناخت حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں مہارت حاصل کرنے والے نوجوان توانائی، تعمیرات، مینوفیکچرنگ، آئل اینڈ گیس اور دیگر اہم صنعتی شعبوں میں عالمی معیار کے روزگار کے مواقع حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں  انہوں نے مزید کہا کہ ایسے سیمینار طلبہ کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں  ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ پیشہ ورانہ سیفٹی، صحت اور ماحولیات کے اصولوں کو قانونی، سماجی اور تعلیمی ڈھانچے کا لازمی حصہ بنائے تاکہ محفوظ اور پائیدار ترقی کے



 اہداف حاصل کیے جا سکیں۔سیمینار کے دوران نوجوانوں کے روشن مستقبل، نئے گریجویٹس کے لیے HSE میں دستیاب مواقع، عالمی جاب مارکیٹس اور مختلف خطوں میں پیشہ ورانہ امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاتقریب کا انعقاد ڈاکٹر محمد سلیم اقبال (چیئرمین، شعبۂ کیمیکل انجینئرنگ)، ڈاکٹر محمد ذیشان اعظم (فیکلٹی انچارج، AIChE چیپٹر) اور نذر حسین ملک (ڈائریکٹر فنانس، یونیورسٹی آف واہ) کی جانب سے کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر یونیورسٹی آف واہ کی انتظامیہ نے مہمان مقرر بلال احمد شاہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ اور یادگاری  اسناد پیش کیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !