google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایران کا آئندہ مذاکرات میں امریکہ سے وعدوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کرنے کا اعلان

ایران کا آئندہ مذاکرات میں امریکہ سے وعدوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کرنے کا اعلان

0

 معاہدے کی اہم شقوں پر پیش رفت کے بغیر حتمی مذاکرات ممکن نہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے آئندہ مذاکرات میں ایران کی بنیادی ترجیح امریکہ سے اپنے سابقہ وعدوں اور ذمہ داریوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کرنا ہوگی۔


انہوں نے بتایا کہ ایران حتمی معاہدے کی جانب پیش رفت کے لیے اس بات کو ضروری سمجھتا ہے کہ مفاہمتی یادداشت کی بعض اہم شقوں پر عملی اقدامات کا آغاز کیا جائے۔ ان کے مطابق شق نمبر ایک، چار، پانچ، دس اور گیارہ پر عملدرآمد کے بغیر جامع مذاکرات کا آغاز ممکن نہیں۔


ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ان نکات پر مطلوبہ پیش رفت نظر نہیں آ رہی، جس کے باعث ایران آئندہ مذاکراتی دور میں اس معاملے کو بھرپور انداز میں اٹھائے گا اور امریکی فریق پر اپنے وعدوں کی تکمیل کے لیے زور دے گا۔


واضح رہے کہ اس سے قبل ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے عمل سے وابستہ حکام نے تصدیق کی تھی کہ دونوں ممالک کے نمائندے اتوار کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن شٹاخ میں مذاکرات کے لیے ملاقات کریں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !