google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وزیراعظم شہباز شریف کا بنوں دھماکے پر اظہارِ افسوس، دہشت گردوں کو سخت سزا دینے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا بنوں دھماکے پر اظہارِ افسوس، دہشت گردوں کو سخت سزا دینے کے عزم کا اعادہ

0

شہداء کے بلند درجات، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا؛ واقعے کی فوری تحقیقات اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت


 اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں میں پیش آنے والے دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔





وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور بلند درجات جبکہ متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر و ہمت کی دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرین کو علاج معالجے کی تمام ضروری سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔




شہباز شریف نے حکام کو واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ملک کے امن، استحکام اور انسانیت کے خلاف ایک مذموم کارروائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے اور عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔



انہوں نے مزید کہا کہ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں پوری قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک قومی جدوجہد جاری رہے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !