مردان: تھانہ صدر پولیس کی کارروائی، دو مبینہ منشیات فروش گرفتار، 53 گرام آئس برآمد
personشہر اقتدار
جولائی 06, 2026
0
share
مردان: تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت اسلم ولد حکمت خان، سکنہ چاٹو چوک، اور اسد ولد کاشف، سکنہ شہباز گڑھ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 53 گرام آئس برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئی۔ دونوں افراد کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
مردان پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے قانونی اقدامات کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا۔نوٹ: ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ان پر عائد الزامات کا فیصلہ عدالت میں شواہد کی بنیاد پر ہوگا۔