google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسلام آباد: پریسٹیج بلڈرز اینڈ مارکیٹنگ نے "بی گرین" (BEE GREEN) پراجیکٹ کی پروقار لانچنگ تقریب منعقد کر دی

اسلام آباد: پریسٹیج بلڈرز اینڈ مارکیٹنگ نے "بی گرین" (BEE GREEN) پراجیکٹ کی پروقار لانچنگ تقریب منعقد کر دی

0


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): پریسٹیج بلڈرز اینڈ مارکیٹنگ کے نئے اور جدید ترین پراجیکٹ، "بی گرین" (BEE GREEN) کی لانچنگ سرمنی اسلام آباد میں منعقد کی گئی، جس میں رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کی معروف شخصیات، پراپرٹی ڈیلرز اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں پریسٹیج بلڈرز اینڈ مارکیٹنگ کے مہمان خصوصی سیکرٹری آئی بچ محمد ظہیر ملک، راجہ اسامہ سرور، سمیع ابراہیم، مدثر، راجہ نعیم، سماب عباسی، ساجد عباسی اور عاصم سیٹھی سمیت دیگر اہم رہنماؤں اور معزز




 مہمانوں نے شرکت کی اور "بی گرین" پراجیکٹ کی باقاعدہ لانچنگ کی اس موقع پر مقررین نے پراجیکٹ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ "بی گرین" کا مقصد نہ صرف جدید رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور گرین لیونگ (Green Living) کو بھی فروغ دینا ہے۔ انہوں نے پریسٹیج بلڈرز اینڈ مارکیٹنگ کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں اعتماد اور جدت کی


 تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ نیا پراجیکٹ جڑواں شہروں میں ایک نئی مثال قائم کرے گا تقریب کے اختتام پر راولپنڈی اور اسلام آباد سے آئے ہوئے پراپرٹی ڈیلرز اور دیگر شرکاء نے "بی گرین" کے جدید تصور کو سراہا اور انتظامیہ کو اس نئے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !