تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود نیو کنڈ راجگان میں منشیات فروشی اور ہلڑ بازی عروج پر، شہری عدم تحفظ کا شکار
personشہر اقتدار
اگست 11, 2026
0
share
مقامی شہریوں کی جانب سے چرس و شراب کی کھلے عام فروخت اور اوباش افراد کی شام کے اوقات میں ہلڑ بازی کی شکایات، تھانہ شہزاد ٹاؤن کی گشت وین روزانہ کی بنیاد پر تعینات کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)علاقہ نیو کنڈ راجگان حدود تھانہ شہزاد ٹاؤن، میں رہائشیوں کی جانب سے مبینہ طور پر منشیات کی خرید و فروخت، مشکوک سرگرمیوں اور رات کے اوقات میں ہنگامہ آرائی سے متعلق سنگین شکایات سامنے آئی ہیں۔ مقامی زرائع کے مطابق نیو کنڈ راجگان نجی سوسائٹی کے اندر عمران عرف شاکا چند بااثر لوگوں کی پشت پناہی سے نہ صرف منشیات کا استعمال جسمیں چرس اور شراب حسب معمول جبکہ بذریعہ موبائل رابطہ فروخت بھی کرتا ہے بلکہ سوسائٹی میں
رہائش پذیر شہری اسکے ڈیرے پر شراب کے نشہ۔میں دھت اوباش لوگ روانہ ہر شام ہلڑ بازی سے بھی تنگ ہیں۔ مقامی زرائع کے مطابق مذکورہ شخص نے سوسائٹی کے اندر ناجائز قبضہ کر کے اپنا ڈیرا بنایا ہوا ہے جہاں پر اقدام قتل / منشیات فروشی/ قبضہ گروپ اور سنگین قسم کے جرائم سے منسلک مختلف علاقوں رکارڈ یافتہ لوگ اسکے ڈیرے پر موجود ھوتے ہیں جنہیں یہ پناہ دتا ہے۔ مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے سوشل میڈیا پر متعدد بار خبریں گردش کرنے کے باوجود کوئی خاطر خواہ عمل نہ ھوا ہے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کریں اور روزانہ کی بنیاد پر مقامی تھانہ کی گشت وین مقرر کریں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔