google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اپنا فورم کی جانب سے ایس ایچ او فواد خالد کو تھانہ لوئی پھیر میں تعیناتی پر دلی مبارکباد

اپنا فورم کی جانب سے ایس ایچ او فواد خالد کو تھانہ لوئی پھیر میں تعیناتی پر دلی مبارکباد

0

 

اسلام آباد (اپنا فورم نیوز):

روزنامہ "اپنا فورم" کے ایڈیٹر راشد اشرف، چیف رپورٹر عادل خان اور کرائم رپورٹر ملک امجد سہیل نے تھانہ لوئی پھیر، اسلام آباد میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او فواد خالد کو ان کی نئی ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔فواد خالد کو محکمہ پولیس میں ایک فرض شناس، پیشہ ور اور کرائم فائٹر آفیسر کے طور پر


 پہچانا جاتا ہے، جنہوں نے ماضی میں بھی کئی اہم تھانوں میں تعیناتی کے دوران امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ایڈیٹر راشد اشرف نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا:"ہم امید رکھتے ہیں کہ ایس ایچ او فواد خالد تھانہ لوئی پھیر میں بھی اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نیک نیتی، ایمانداری اور بے باکی سے عوامی خدمت اور قانون کی حکمرانی کا سفر جاری رکھیں گے۔"چیف رپورٹر عادل خان اور کرائم رپورٹر ملک امجد سہیل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا:

"فواد خالد جیسے پیشہ ور اور محنتی افسران محکمہ پولیس کا قابل فخر اثاثہ ہیں۔ ہم ان کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ دعا گو ہیں کہ وہ اپنی نئی تعیناتی میں بھی خلوص، دیانتداری اور جرائم کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے تحت عوام کے اعتماد پر پورا اتریں۔"

روزنامہ "اپنا فورم" کی ٹیم نے اُمید ظاہر کی ہے کہ اسلام آباد پولیس کی قیادت میں ایسی تعیناتیاں عوامی تحفظ اور جرائم کے خاتمے کی جانب اہم قدم ثابت ہوں گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !