google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کی سہولت کا فیصلہ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کی سہولت کا فیصلہ

0

 انسداد دہشت گردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق

ڈھاکہ:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ جہانگیر عالم چوہدری سے ڈھاکہ میں اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے باہمی ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈھاکہ میں وزارت داخلہ آمد پر محسن نقوی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں وزرائے داخلہ نے باہمی دلچسپی کے امور، اندرونی سلامتی، پولیس ٹریننگ، انسداد دہشت گردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ جیسے حساس معاملات پر تبادلہ خیال کیا




کلیدی نکات:

سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کی منظوری
انٹرنل سیکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
انسداد دہشت گردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ اقدامات

  • دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کمیٹی کی تشک

اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایک اعلیٰ سطح بنگلہ دیشی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ سیف سٹی پراجیکٹ اور نیشنل پولیس اکیڈمی کا مشاہدہ کیا جا سکے۔ پاکستان کی جانب سے مشترکہ کمیٹی کی قیادت وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا کریں گے۔بنگلہ دیشی وزیر داخلہ جہانگیر عالم نے محسن نقوی کو "بھائی" کہہ کر خوش آمدید کہا اور کہا کہ:"آپ کا یہ دورہ پاک-بنگلہ دیش تعلقات میں ایک نئے، مثبت باب کا آغاز ہے۔"وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ:

"پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تمام شعبوں میں پائیدار اور باہمی فائدے پر مبنی تعاون کا خواہاں ہے، بالخصوص سیکیورٹی اور انسداد جرائم میں ہم دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔"

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !