google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بلا تفریق تمام ہیلتھ ملازمین کے حقوق کا دفاع کرینگے ۔ چوہدری انس

بلا تفریق تمام ہیلتھ ملازمین کے حقوق کا دفاع کرینگے ۔ چوہدری انس

0

نمائندہ خصوصی ( اسلام آباد) فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس پمز کے قیام کا مقصد پروفیسرز ۔ ڈاکٹرز ۔ نرسز ۔ پیرا میڈیکس اور گزیٹڈ و نان گزیٹڈ ملازمین کے مسائل کو اولین ترجیح میں حل کروانا ہے اس سلسلے میں تمام شعبہ جات سے نمائندگی پر مشتمل کابینہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تمام ملازمین کے نمائندگان کی تجاویز پر عمل درآمد مقصد ہے اور تمام ہیلتھ ملازمین کے حقوق کا بلا تفریق دفاع کریں گے ۔فیڈرل گرینڈ





 ہیلتھ الائنس پمز کے چئیر مین چوہدری انس صدر ڈاکٹر عارف محسود اور جنرل سیکرٹری شریف خٹک نے  وفاقی ہیلتھ ملازمین کو موجودہ بجٹ میں نظر انداز کرنے پر جو تمام ملازمین کی بے چینی میں اصافہ ہوا ہے پر صدر آصف علی زرداری صاحب۔ وزیراعظم شہباز شریف صاحب اور وزیر صحت جناب سید مصطفیٰ کمال سے زاتی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملازمین بلا تعطل مزید جانفشانی سے بہتر انداز میں صحت کی سہولیات عوام فراہم کرتے رہیں ۔ پمز کی ینگ کلسنٹنٹ ایسوسی ایشن ۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ۔ نرسز ایسوسی ایشن ۔ پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ۔ آفیسرز ایسوسی ایشن ۔نان گزیٹڈ ایسوسی ایشن سمت تمام ایسوسی ایشنز ایک مشترکہ پلیٹ فارم سے جلد لائحہ عمل کا اعلان کرینگے

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !