google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 منشیات فروشی میں ملوث روپوش ملزم “ظہیر عرف چھوٹو” میمن گوٹھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار

منشیات فروشی میں ملوث روپوش ملزم “ظہیر عرف چھوٹو” میمن گوٹھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار

0

کراچی (ضلع ملیر پولیس) – ضلع ملیر پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب اور طویل عرصے سے روپوش ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت ظہیر احمد عرف چھوٹو کے نام سے ہوئی ہے، جو کیٹیگری A+ میں شامل خطرناک منشیات فروش ہے۔





ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق، پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک نئے مقام سے منشیات فروشی کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھا۔

کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے

  • 2 کلو 100 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس

  • اور فروخت شدہ منشیات کی نقدی رقم برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق، ظہیر عرف چھوٹو کافی عرصے سے مختلف علاقوں میں اپنی رہائش بدل بدل کر روپوش تھا تاکہ گرفتاری سے بچ سکے۔ ملزم نہ صرف منشیات فروشی کا منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا بلکہ اس کا نام پولیس کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں بھی شامل تھا۔ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !