google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کراچی میں نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع

کراچی میں نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع

0

 

کراچی:سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس لگوانے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کرتے ہوئے 31 اکتوبر 2025 مقرر کر دی ہے۔ اس سے قبل یہ تاریخ 14 اگست مقرر کی گئی تھی۔

محکمہ ایکسائز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، شہری اب 31 اکتوبر تک اپنی گاڑیوں پر نئی نمبر پلیٹیں حاصل اور نصب کرا سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو کی ہدایت پر فیصلہ

وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد اس فیصلے کا اعلان کیا۔ بلاول بھٹو نے عوامی سہولت اور آسانی کو مدِنظر رکھتے ہوئے تاریخ میں توسیع کی ہدایت دی۔مکیش چاؤلہ کا کہنا تھا کہ یہ اسکیم صرف کراچی ہی نہیں بلکہ کراچی سے کشمور تک سندھ بھر کے لیے نافذ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 20 لاکھ سے زائد نئی نمبر پلیٹس جاری کی جا چکی ہیں، اور عوام کا ردعمل مثبت رہا ہے۔

شہریوں کے لیے ہدایت

محکمہ ایکسائز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر نئی نمبر پلیٹیں حاصل کر کے قانونی تقاضے پورے کریں تاکہ جرمانے یا قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !