بری امام سرکار کے 320 ویں سالانہ عرس کی تیاریاں مکمل، مزار کو غسل دینے کی تقریب کا انعقاد
personشہر اقتدار
اگست 07, 2025
0
share
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی):برصغیر کے عظیم روحانی بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف کاظمی المعروف حضرت بری امام سرکارؒ کے 320 ویں سالانہ عرس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز مزار شریف کو غسل دینے کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جس میں سرکاری و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔تقریب میں وفاقی وزیر برائے ریلویز محمد حنیف عباسی، رکن قومی
اسمبلی نصیر سندھو، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن، راجہ سرفراز اکرم، راجہ امتیاز جنجوعہ، ڈاکٹر ریاض جنجوعہ، محمد وسیم، راجہ شہباز سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران اور بری امام سرکارؒ کے مریدین و زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔غسل دینے کی رسم کے بعد مزار شریف پر چادر چڑھائی گئی اور وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی و دیگر مہمانان نے فاتحہ خوانی کی۔تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات آج
بروز جمعہ 8 اگست سے شروع ہو رہی ہیں، جو 10 اگست بروز اتوار تک جاری رہیں گی۔ عرس کے دوران محافل نعت، محافل سماع اور دیگر روحانی و مذہبی پروگرام منعقد ہوں گے جن میں ملک بھر سے معروف نعت خواں اور قوال حضرات شرکت کریں گے۔عرس کی اختتامی تقریب میں اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جائے گا، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی وزیراعظم محمد اسحاق ڈار ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت اور سیکیورٹی کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔