google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی آئی نے 5 اگست کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

پی ٹی آئی نے 5 اگست کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

0

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب نے 5 اگست کو مینارِ پاکستان لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ یہ درخواست پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں ڈپٹی کمشنر لاہور اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے



درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرامن احتجاج اور عوامی اجتماعات کا انعقاد ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے این او سی کے حصول کی خاطر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے دفاتر سے رابطہ کیا گیا، لیکن انتظامیہ تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ جلسے کے لیے این او سی جاری کرے تاکہ جلسہ مقررہ تاریخ پر منعقد کیا جا سکے۔دوسری جانب، پی ٹی آئی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی 5 اگست کو ایف-9 پارک میں جلسہ کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست جمع کروا دی ہے۔ یہ درخواست پی ٹی آئی کے ریجنل صدر عامر مغل اور ریجنل جنرل سیکرٹری ملک عامر کی جانب سے دستخط شدہ ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جلسے کا مقصد پرامن سیاسی رابطہ اور عوامی شعور کو اجاگر کرنا ہے۔ تاہم، تاحال اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !