google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکپتن: خاتون پر تشدد کرنے والا پولیس افسر گرفتار، مقدمہ درج

پاکپتن: خاتون پر تشدد کرنے والا پولیس افسر گرفتار، مقدمہ درج

0

 

پاکپتن (ڈان نیوز/نمائندہ خصوصی) — ضلع پاکپتن میں ایک پولیس افسر کی جانب سے خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعلقہ پولیس افسر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق واقعہ پاکپتن کے ایک رہائشی گھر میں پیش آیا، جہاں اے ایس آئی اعجاز نامی پولیس اہلکار نے گھر میں گھس کر ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اے ایس آئی خاتون کو تھپڑ اور لاتیں مار رہا ہے جبکہ ایک لیڈی کانسٹیبل بھی اس وقت اس کے ہمراہ موجود تھی۔


ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جاوید اقبال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی اعجاز کو گرفتار کرنے اور اس کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق، اے ایس آئی اعجاز فرید کوٹ پولیس چوکی میں تعینات ہے اور مبینہ طور پر خاتون سے گھر خالی کرانے کے لیے وہاں پہنچا تھا، تاہم اس نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے زبردستی گھر میں داخل ہو کر خاتون پر تشدد کیا۔

ڈی پی او جاوید اقبال نے اپنے بیان میں کہا:"قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پولیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال کی کوئی گنجائش نہیں۔"انہوں نے مزید یقین دہانی کروائی کہ ایسے واقعات میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ پولیس فورس پر عوام کا اعتماد برقرار رہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !