google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سینیٹر مشال یوسفزئی کا الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

سینیٹر مشال یوسفزئی کا الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

0

 پشاور (نمائندہ خصوصی) — حال ہی میں منتخب ہونے والی سینیٹر مشال یوسفزئی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تاحال نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مشال یوسفزئی نے 31 جولائی کو ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی خالی ہونے والی نشست پر سینیٹر منتخب ہونے کے بعد کامیابی حاصل کی تھی، تاہم 7 روز گزر جانے کے باوجود ان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، جس کے باعث ان کی حلف برداری بھی تاخیر کا شکار ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال یوسفزئی نے کہا:"ابھی تک مجھے معلوم نہیں کہ کس وجہ سے میرا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، باقی تمام سینیٹرز کی حلف برداری ہو چکی ہے، لیکن میرا معاملہ لٹکا ہوا ہے۔"

انہوں نے واضح کیا کہ اگر نوٹیفکیشن جلد جاری نہ ہوا تو وہ عدالت سے رجوع کریں گی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے ترجمان سہیل خان کا کہنا ہے کہ:

"مشال یوسفزئی کی تمام ضروری دستاویزات اسلام آباد دفتر کو ارسال کر دی گئی ہیں، نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کی توقع ہے، ممکنہ طور پر آج یا کل تک یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔"ذرائع کے مطابق، مشال یوسفزئی کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی، تاہم سیاسی اور انتظامی حلقوں میں اس معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !