google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، کئی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، کئی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

0

 اسلام آباد:

پاکستان میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث محکمہ موسمیات نے 4 اگست سے 7 اگست تک ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ اس سلسلے میں بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ کراچی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔




شدید بارشوں کا الرٹ:

محکمہ موسمیات نے سیالکوٹ، نارووال، راولپنڈی، مظفرآباد، میرپور، وادی نیلم، اسکردو، گلگت اور دیامر سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔6 اگست کو بلوچستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی توقع ہے۔ شمالی پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے نشیبی علاقوں میں محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔پنجاب کے 20 سے زائد اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم جنوبی اور میدانی علاقوں میں گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش یا بوندا باندی کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ کراچی میں موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

شہریوں کے لیے ہدایات:

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ پہاڑی اور نشیبی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ مقامی انتظامیہ کو بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !