google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کل کا احتجاج آخری نہیں تھا، یہ سلسلہ جاری رہے گا، سلمان اکرم راجا

کل کا احتجاج آخری نہیں تھا، یہ سلسلہ جاری رہے گا، سلمان اکرم راجا

0

راولپنڈی (6 اگست 2025):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی کا احتجاجی عمل جاری رہے گا اور کل کا احتجاج آخری نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج میں کم تعداد میں لوگوں کی شرکت پر پارٹی میں بات کی جائے گی اور اگر کسی کے پاس معقول وجہ نہیں ہوگی تو اس سے جواب طلب کیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ کل کے احتجاج کو صوبائی اور مقامی سطح پر ترتیب دینے کی ہدایت دی گئی تھی، اور وہ اسے بڑی حد تک کامیاب سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق وہ خود محمود خان اچکزئی اور بانی عمران خان کی بہنوں کے ساتھ چکری انٹرچینج پر رات 11 بجے تک موجود رہے۔

انہوں نے کہا کہ:"یہ احتجاج ایک اچھی کوشش تھی، آئندہ اس میں مزید بہتری آئے گی۔ کل کا احتجاج آخری نہیں، یہ سلسلہ جاری رہے گا۔"سلمان اکرم راجا نے کہا کہ مذاکرات کا فیصلہ صرف عمران خان کریں گے، ان کی اجازت کے بغیر کوئی پیش رفت نہیں ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ ایک ایس ایچ او ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کرتا، ایسے ماحول میں مذاکرات کا مؤثر ہونا ممکن نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے یہ بات ہوئی تھی کہ پی ٹی آئی کے کچھ اراکین پارلیمنٹ میں موجود تھے اور اڈیالہ جیل پہنچنے میں تاخیر ہو رہی تھی، اس پر اسپیکر سے درخواست کی گئی کہ مزید تاخیر نہ ہو۔توشہ خانہ ٹو کیس پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ:"یہ ٹرائل مکمل طور پر غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، میرا وکالت نامہ ہونے کے باوجود مجھے روکا گیا، جوکھلی عدالت کی روح کے خلاف ہے۔"

انہوں نے کہا کہ سائفر کیس میں بھی وکلا، میڈیا اور فیملی کو عدالتی کارروائی سے روکا گیا، حالانکہ ہائیکورٹ دو بار ٹرائل کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک قانون کی بالادستی کو یقینی نہیں بنایا جائے گا، یہ ٹرائل نہیں چل سکے گا۔آخر میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ توشہ خانہ ٹو کیس میں ہونے والی قانونی خلاف ورزیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے، اور پارٹی کے سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں یہ نکات اٹھائیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !